سنن دار القطنی · كِتَابُ الْحَجِّ ‹ بَابُ الْمَوَاقِيتِ · حديث 2759
2759 - نا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , ثنا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ , نا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ , نا مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ , حَدَّثَنِي سُلَيْمَانُ بْنُ عَامِرٍ , قَالَ: [ص:363] سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ , يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ يَخْطُبُ النَّاسَ عَلَى نَاقَتِهِ الْجَدْعَاءِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ فَتَطَاوَلَ فِي غَرْزِ الرَّحْلِ , فَقَالَ: «أَلَا تَسْمَعُونَ» , فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ آخِرِ الْقَوْمِ: مَا يَقُولُ أَوْ مَا تُرِيدُ؟ , فَقَالَ: «أَطِيعُوا رَبَّكُمْ وَصَلُّوا خَمْسَكُمْ وَأَدُّوا زَكَاةَ أَمْوَالِكُمْ وَصُومُوا شَهْرَكُمْ وَأَطِيعُوا ذَا أَمْرِكُمْ تَدْخُلُوا جَنَّةَ رَبِّكُمْ». قُلْتُ لِأَبِي أُمَامَةَ: مُنْذُ كَمْ سَمِعْتَ هَذَا الْحَدِيثَ؟ , قَالَ: سَمِعْتُهُ وَأَنَا ابْنُ ثَلَاثِينَ سَنَةً
سیدنا ابو امامہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا، جبکہ آپ حجتہ الوداع میں اپنی جدعاء نامی اونٹنی پر سوار ہو کر لوگوں کو خطبہ دے رہے تھے تو آپ اونٹنی کی رکاب میں پاؤں رکھ کر اونچے ہوئے اور فرمایا: کیا تم سن نہیں رہے ؟ لوگوں میں آخر سے ایک آدمی بولا: ( حضور ! ہم سن رہے ہیں ، فرمائیے ) آپ کیا فرماتے ہیں ؟ یا ( کہا کہ ) آپ کیا چاہتے ہیں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: اپنے رب کی اطاعت بجا لاؤ ۔ پانچ وقت کی نمازیں پڑھو، اپنے مالوں کی زکاۃ ادا کرو، اپنے مہینے ( یعنی ماہ رمضان ) کے روزے رکھو اور اپنے امیر کی اطاعت کرو ( ان اعمال کے بدلے میں ) تم اپنے رب کی جنت میں داخل ہو جاؤ گے ۔ ( سلیمان بن عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں ) میں نے پوچھا : جب آپ نے یہ حدیث کتنے عرصے سے سن رکھی ہے ؟ تو انہوں نے فرمایا: میں یہ حدیث تیس سال کی عمر میں سنی تھی ۔
أَبَا أُمَامَةَ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ عَامِرٍ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ ← زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ ← الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ
Sunan Dar Al Qutni · The Hajj Book › Timing door · Hadith 2759
