سنن دار القطنی · كِتَابُ الزَّكَاةِ ‹ بَابٌ فِي قَدْرِ الصَّدَقَةِ فِيمَا أَخْرَجَتِ الْأَرْضُ وَخَرَصَ الثِّمَارُ · حديث 2052
2052 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ح وَحَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ , ثنا عَبْدُ الرَّزَّاقِ , ثنا ابْنُ جُرَيْجٍ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ عُرْوَةَ , عَنْ عَائِشَةَ أَنَّهَا قَالَتْ وَهِيَ تَذْكُرُ شَأْنَ خَيْبَرَ , وَقَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَبْعَثُ بِابْنِ رَوَاحَةَ إِلَى الْيَهُودِ فَيَخْرُصُ النَّخْلَ حِينَ تَطِيبُ أَوَّلَ التَّمْرَةِ قَبْلَ أَنْ يُؤْكَلَ مِنْهَا ثُمَّ يُخْبِرُ يَهُودَ يَأْخُذُونَهَا بِذَلِكَ الْخَرْصِ [ص:53] أَوْ يَدْفَعُونَهُ إِلَيْهِمْ بِذَلِكَ الْخَرْصِ , وَإِنَّمَا كَانَ أَمْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْخَرْصِ لِكَيْ تُحْصَى الزَّكَاةُ قَبْلَ أَنْ تُؤْكَلَ الثِّمَارُ وَتَفَرَّقَ ". رَوَاهُ صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنِ ابْنِ الْمُسَيِّبِ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ. وَأَرْسَلَهُ مَالِكٌ , وَمَعْمَرٌ , وَعَقِيلٌ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ سَعِيدٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُرْسَلًا.
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں جبکہ وہ خیبر کے معاملے کا تذکرہ کر رہی تھیں انہوں نے بیان کیا کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم ابن رواحہ رضی اللہ عنہ کو یہود کی جانب بھیجا کرتے تھے تو وہ کھجوروں کا تخمینہ لگاتے تھے جبکہ وہ خوب تیار ہو جاتیں اور ان میں سے کچھ بھی کھانے سے پہلے پہلے یہ کام کیا جاتا تھا پھر وہ یہودیوں کو اطلاع کرتے تو وہ تخمینے ( والی کھجوروں ) کو وصول کر لیتے یا پھر وہ اسی اندازے کے مطابق ان کے حؤالے کر دیتے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تخمینے کا حکم صرف اس لیے ہوتا تھا کہ پھل کھانے سے پہلے پہلے زکاۃ کی گنتی کر لی جائے اور وہ اسے الگ کر دے ۔ صالح بن ابو اخضر نے اس کو زہری سے روایت کیا انہوں نے ابن مسیب سے اور انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا مالک ، معمر اور عقیل نے اسے زہری سے اور انہوں نے ابن مسیب سے اور انہوں نے سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا مالک ، معمر اور عقیل نے اس زہری سے اور انہوں نے سعید کے واسطے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے مرسل روایت کیا ہے ۔
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ زَنْجُوَيْهِ، ← ابْنُ صَاعِدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · Zakat Book › A door in the amount of charity, as you take out the earth and shed the fruits · Hadith 2052
