1758 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ , ثنا حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ , ثنا أَبُو أُسَامَةَ , ح وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ , ثنا الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِيعِ , ثنا أَبُو أُسَامَةَ , ثنا مُفَضَّلُ بْنُ يُونُسَ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ , عَنْ أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ , عَنْ أَبِي هَاشِمٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ , قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِرَجُلٍ مَخْضُوبِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ , فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ يَتَشَبَّهُ بِالنِّسَاءِ , فَأَمَرَ بِهِ [ص:400] فَنُحِّيَ عَنِ الْمَدِينَةِ إِلَى مَكَانٍ يُقَالُ لَهُ: النَّقِيعُ وَلَيْسَ بِالْبَقِيعِ , فَقِيلَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلَا نَقْتُلُهُ , فَقَالَ: «لَا إِنِّي نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ». وَقَالَ حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ: أُتِيَ بِمُخَنَّثٍ قَدْ خَضَبَ يَدَيْهِ وَرِجْلَيْهِ
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس ایک آدمی کو لایا گیا جس کے ہاتھوں اور پاؤں پر خضاب لگا ہوا تھا، تو آپﷺ نے استفسار فرمایا: یہ کیا ہے ؟ لوگوں نے بتلایا کہ اے اللہ کے رسول ! یہ عورتوں کی مشابہت اختیار کرتا ہے ۔ تو آپﷺ کے حکم پر اس شخص کو مدینہ سےشہر بدر کر کے نقیع نامی جگہ پرمنتقل کر دیا گیا ۔ کہا گیا : اے اللہ کے رسول ! کیا ہم اسے قتل نہ کر دیں ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: خبر دار یقیناً مجھے نماز پڑھنے والوں کے قتل سے منع کیا گیا ہے ۔ حمید بن ربیع نے یوں بیان کیا ہے کہ ایک ہیجڑے کو لایا گیا ، جس نے اپنے ہاتھ اور پاؤں پر خضاب لگایا ہوا تھا۔
أُتِيَ النَّبِيُّ بِرَجُلٍ مَخْضُوبِ الْيَدَيْنِ وَالرِّجْلَيْنِ فَقَالَ: «مَا هَذَا؟» فَقَالُوا: ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي هَاشِمٍ ← أَبِي يَسَارٍ الْقُرَشِيِّ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مُفَضَّلِ بْنِ يُونُسَ ← أَبُو أُسَامَةَ ← الْحَسَنُ بْنُ الرَّبِیْعِ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْوَرَّاقُ ← وَحَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ الْمَجِيدِ الْمُقْرِئُ ← أَبُو أُسَامَةَ ← حُمَيْدُ بْنُ الرَّبِيعِ، ← الْحَسَنُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الرَّبِيعِ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of the Two Feasts › The door to stressing leaving prayers and disbelieving those who left it and forbidding the killing of those who committed it · Hadith 1758