سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ صِفَةِ السَّهْوِ فِي الصَّلَاةِ وَأَحْكَامِهِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ وَأَنَّهُ لَا يَقْطَعُ الصَّلَاةَ شَيْءٌ يَمُرُّ بَيْنَ يَدَيْهِ · حديث 1390
1390 - حَدَّثَنَا الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ , ثنا هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ , ثنا الْمُحَارِبِيُّ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ , عَنْ مَكْحُولٍ , أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا شَكَّ أَحَدُكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلَا يَدْرِي أَزَادَ أَمْ نَقَصَ , فَإِنْ كَانَ شَكَّ فِي الْوَاحِدَةِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهُمَا وَاحِدَةً , وَإِنْ كَانَ شَكَّ فِي الثَّلَاثِ وَالثِّنْتَيْنِ فَلْيَجْعَلْهُمَا ثِنْتَيْنِ , وَإِنْ كَانَ شَكَّ فِي الثَّلَاثِ وَالْأَرْبَعِ فَلْيَجْعَلْهُمَا ثَلَاثًا , حَتَّى يَكُونَ الْوَهْمُ فِي الزِّيَادَةِ». وَقَالَ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ: قَالَ لِي حُسَيْنُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: أَسْنَدَ لَكَ مَكْحُولٌ هَذَا الْحَدِيثَ؟ , قُلْتُ: مَا سَأَلْتُهُ , قَالَ: فَإِنَّهُ ذَكَرَهُ عَنْ كُرَيْبٍ , عَنِ ابْنِ عَبَّاسِ , عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ.
مکحول سے مروی ہے کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کسی کو اپنی نماز میں شک ہو جائے اور اسے معلوم نہ ہو کہ زیادہ پڑھ لی ہے یا کم ، تو اگر اس کو ایک اور دو رکعتوں کے بارے میں شک ہوا ہو تو اسے چاہیے کہ وہ انہیں ایک ہی بنائے ( یعنی ایک رکعت سمجھ کر دوسری رکعت ادا کرلے ) اگر اس کو تین یا دو رکعات کے بارے میں شک ہو تو اسے چاہیے کہ وہ انہیں دو شمار کرے اور اگر اسے تین یا چار کے بارے میں شک ہو تو اسے چاہیے کہ وہ انہیں تین رکعتیں بنا لے ( اور چوتھی پڑھ لے ) یہاں تک کہ وہم اضافے کے بارے میں ہو جائے ( یعنی کمی کا شک اس طرح زائل ہو جائے کہ اسے وہم ہونے لگے کہ کوئی رکعت اضافی پڑھ لی ہے ) ۔ محمد بن اسحاق کہتے ہیں کہ مجھ سے حسین بن عبداللہ نے پوچھا : کیا مکحول نے یہ حدیث آپ کو سنداً بیان کی ہے ؟ میں نے کہا: میں نے ان سے پوچھا نہیں ۔ تو انہوں نے کہاکہ انہوں نے ( یعنی مکحول نے ) اس روایت کو کریب سے ، انہوں نے سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے سیدنا عبدالرحمان بن عوف رضی اللہ عنہ سے روایت کی۔
مَكْحُولٌ ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← الْمُحَارِبِيُّ2 ← هَارُونُ بْنُ إِسْحَاقَ الْهَمْدَانِيُّ ← الْقَاضِي أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ بُهْلُولٍ
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on the description of forgetfulness in prayer and its rulings and the different narratives in that, and it is not interrupted by prayer something that passes between me · Hadith 1390
