سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ التَّكْبِيرِ وَرَفْعِ الْيَدَيْنِ عِنْدَ الِافْتِتَاحِ وَالرُّكُوعِ وَالرَّفْعِ مِنْهُ وَقَدْرِ ذَلِكَ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ · حديث 1133
1133 - حَدَّثَنَا أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ , وَعَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ قَالَا: نا إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ , نا مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ , عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , عَنْ عَلْقَمَةَ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ , قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَعَ أَبِي بَكْرٍ وَمَعَ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا فَلَمْ يَرْفَعُوا أَيْدِيَهُمْ إِلَّا عِنْدَ التَّكْبِيرَةِ الْأُولَى فِي افْتِتَاحِ الصَّلَاةِ ". قَالَ إِسْحَاقُ: بِهِ نَأْخُذُ فِي الصَّلَاةِ كُلِّهَا , [ص:53] تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ وَكَانَ ضَعِيفًا , عَنْ حَمَّادٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ , وَغَيْرُ حَمَّادٍ يَرْوِيهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ مُرْسَلًا , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ مِنْ فِعْلِهِ، غَيْرَ مَرْفُوعٍ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَهُوَ الصَّوَابُ
سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے ساتھ ابو بکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ اور عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نماز پڑھی تو وہ صرف ابتدائے نماز میں پہلی تکبیر کے وقت ہی رفع یدین کرتے تھے ۔ اسحاق رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ ہم ساری نماز میں اسی پر ہی عمل کرتے ہیں ۔ اس روایت کو اکیلے محمد بن جابر نے ہی روایت کیا ہے اور ضعیف راوی ہے ۔ اس نے حماد سے اور انہوں نے ابراہیم سے روایت کیا۔ حماد کے علاوہ باقی اسے ابراہیم سے مرسل روایت کرتے ہیں اور وہ سیدنا عبداللہ رضی اللہ عنہ سے ان کے فعل کے طور پر روایت کرتے ہیں ( یعنی ) نبیﷺ سے مرفوع بیان نہیں کرتے اور یہی بات درست ہے ۔
عَبْدُ اللَّهِ ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمَ، ← حَمَّادٌ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَابِرٍ ← إِسْحَاقُ بْنُ أَبِي إِسْرَائِيلَ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عِيسَى بْنِ أَبِي حَيَّةَ ← أَبُو عُثْمَانَ سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَنَّاطُ
Hadith 1133
