1536 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , ثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ , ثنا أَبُو عَاصِمٍ , عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ , عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ , عَنْ أَبِيهِ , قَالَ: صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَى رَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ , قَالَ: فَدَعَا بِهِمَا , فَجَاءَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا , فَقَالَ: «مَا لَكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟» , فَقَالَا: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّيْنَا فِي الرِّحَالِ , قَالَ: «فَلَا تَفْعَلَا , إِذَا صَلَّى أَحَدُكُمْ فِي رَحْلِهِ ثُمَّ جَاءَ إِلَى الْإِمَامِ فَلْيُصَلِّ مَعَهُ وَلْيَجْعَلِ الَّتِي صَلَّى فِي بَيْتِهِ نَافِلَةً». خَالَفَهُ أَصْحَابُ الثَّوْرِيِّ , وَمَعَهُ أَصْحَابُ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ مِنْهُمْ , شُعْبَةُ , وَهِشَامُ بْنُ حَسَّانَ , وَشَرِيكٌ , وَغَيْلَانُ بْنُ جَامِعٍ , وَأَبُو خَالِدٍ الدَّالَانِيُّ , وَمُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ , وَأَبُو عَوَانَةَ , وَهُشَيْمٌ وَغَيْرُهُمْ , رَوَوْهُ عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ , مِثْلَ قَوْلِ وَكِيعٍ , وَابْنِ مَهْدِيٍّ. وَرَوَاهُ حَجَّاجُ بْنُ أَرْطَأَةَ , عَنْ يَعْلَى بْنِ عَطَاءٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَحْوَهُ , وَقَالَ: «فَتَكُونُ لَكُمَا نَافِلَةً وَالَّتِي فِي رِحَالِكُمَا فَرِيضَةٌ».
سیدنا یزید رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے نبیﷺ کے ساتھ نماز پڑھی ، جب آپ نے سلام پھیرا تو دو آدمیوں کو دیکھا جو لوگوں کے آخر میں بیٹھے ہوئے تھے۔ آپﷺ نے انہیں بلایا ، چنانچہ جب وہ آئے تو ان کے پٹحے کانپ رہے تھے ۔ آپﷺ نے فرمایا: کیا بات ہے تم دونوں نے ہمارے ساتھ نماز نہیں پڑھی ؟ انہوں نے کہا: اے اللہ کے رسول ! ہم نے گھروں میں ہی نماز پڑھ لی تھی۔ تو آپﷺ نے فرمایا: ایسا مت کیا کرو ،جب تم میں سے کوئی اپنے گھر میں نماز پڑھ لے ، پھر وہ امام کی طرف ( یعنی مسجد میں ) آئے تو اسے چاہیے کہ وہ امام کے ساتھ بھی نماز پڑھ لے اور جو نماز اس نے گھر میں پڑھی ہو اسے نفل بنا لے ۔ امام ثوری رحمہ اللہ کے اصحاب بھی ان کے ساتھ ہیں ، جن میں شعبہ ، ہشام بن حسان ، شریک ، غیلان بن جامع، ابو خالد الدالانی ، مبارک بن فضالہ ، ابو عوانہ اور ہشیم وغیرہ شامل ہیں ۔ انہوں نے اس حدیث کو یعلی بن عطاء سے وکیع اور ابن مہدی کے قول کے مثل روایت کیا ہے ۔ اور حجاج بن ارطاۃ ے اسے یعلیٰ بن عطا ءسے اونہوں نے اپنے والد سے ، انہوں نے سیدنا عبداللہ بن عمرہ رضی اللہ عنہ سے اور انہوں نے نبیﷺ سے اسی کے مثل روایت کیا ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا: یہ تمہارے لیے نفل ہو جائے گی اور جو رم نے اپنے گھروں میں پڑھی ہے وہ فرض بن جائے گی۔
فَدَعَا بِهِمَا فَجَاءَا تَرْعَدُ فَرَائِصُهُمَا فَقَالَ: «مَا لَكُمَا لَمْ تُصَلِّيَا مَعَنَا؟» فَقَالَا: ← صَلَّيْتُ مَعَ النَّبِيِّ فَلَمَّا انْصَرَفَ رَأَى رَجُلَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْقَوْمِ ← أَبِيهِ ← جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، ← يَعْلَى بْنُ عَطَاءٍ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو عَاصِمٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْجُنَيْدِ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door of the one who prays the morning alone and then realizes the group so that he can pray with her · Hadith 1536