سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ الْجَمْعِ بَيْنَ الصَّلَاتَيْنِ فِي السَّفَرِ · حديث 1468
1468 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , أَخْبَرَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ , أَخْبَرَنِي أَبِي , قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ جَابِرٍ , يَقُولُ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ , قَالَ: " خَرَجْتُ مَعَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَهُوَ يُرِيدُ أَرْضًا لَهُ فَيَنْزِلُ مَنْزِلًا , فَأَتَاهُ رَجُلٌ فَقَالَ لَهُ: إِنَّ صَفِيَّةَ بِنْتَ أَبِي عُبَيْدٍ لَمَّا بِهَا فَلَا أَظُنُّ أَنْ تُدْرِكَهَا , وَذَلِكَ بَعْدَ الْعَصْرِ قَالَ: فَخَرَجَ مُسْرِعًا وَمَعَهُ رَجُلٌ مِنْ قُرَيْشِ فَسِرْنَا حَتَّى إِذَا غَابَتِ الشَّمْسُ وَكَانَ عَهْدِي بِصَاحِبِي وَهُوَ مُحَافِظٌ عَلَى [ص:245] الصَّلَاةِ , فَقُلْتُ: الصَّلَاةُ فَلَمْ يَلْتَفِتْ إِلَيَّ وَمَضَى كَمَا هُوَ حَتَّى إِذَا كَانَ مِنْ آخِرِ الشَّفَقِ نَزَلَ فَصَلَّى الْمَغْرِبَ ثُمَّ أَقَامَ الصَّلَاةَ وَقَدْ تَوَارَى الشَّفَقُ فَصَلَّى بِنَا الْعِشَاءَ ثُمَّ أَقْبَلَ عَلَيْنَا , فَقَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا عَجَّلَ بِهِ أَمْرٌ صَنَعَ هَكَذَا ".
نافع بیان کرتے ہیں کہ میں سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے ساتھ نکلا، آپ اپنی زمین پر جانے کا ارادہ رکھتے تھے ، ( راستے میں ) آپ نے ایک مقام پر پڑاؤ کیا تو ایک آدمی آپ کے پاس آیا اور اس نے کہا: ( آپ کی بیوی ) صفیہ بنت ابی عبید کی حالت بہت خراب ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ آپ کے پہنچنے تک وہ زندہ رہیں گی۔ یہ عصر کے بعد کی بات ہے ۔ تو آپ جلدی سے نکلے اور آپ کے ساتھ ایک قریشی تھا۔ ہم تب تک چلتے رہے جب تک کہ سورج غائب نہ ہو گیا، اور مجھے اپنے صاحب ( یعنی عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ) کے بارے میں اچھی طرح معلوم تھا کہ وہ نماز کے بہت پابند ہیں ۔ چنانچہ میں نے عرض کیا : نماز کا وقت ہو گیا ہے ۔ لیکن انہوں نے میری طرف توجہ نہ دی اور جیسے جارہے تھے ویسے ہی چلتے رہے ، یہاں تک کہ جب شفق کا آخری وقت ہو گیا تو آپ نے پڑاؤ کیا اور مغرب کی نماز پڑھی ، پھر نماز کی اقامت کہی جبکہ شفق چھپ چکی تھی ، اور ہمیں عشاء کی نماز پڑھائی ، پھر ہماری طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا: رسول اللہﷺ کو جب کوئی کام جلدی میں ڈال دیتا تو آپ اسی طرح کرتے تھے ۔
نَافِعٍ ← ابْنِ جَابِرٍ ← أَبِي ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدَ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door to joining prayers during travel · Hadith 1468
