سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ قَضَاءِ الصَّلَاةِ بَعْدَ وَقْتِهَا وَمَنْ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ فَخَرَجَ وَقْتُهَا قَبْلَ تَمَامِهَا · حديث 1444
1444 - حَدَّثَنَا أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ , ثنا زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ , ثنا حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ , ثنا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ , عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ رَبَاحٍ , عَنْ أَبِي قَتَادَةَ , قَالَ: ذُكِرَ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَوْمُهُمْ عَنِ الصَّلَاةِ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ فِي النَّوْمِ تَفْرِيطٌ إِنَّمَا التَّفْرِيطُ فِي الْيَقَظَةِ , فَإِذَا نَسِيَ أَحَدُكُمْ صَلَاةً أَوْ نَامَ عَنْهَا فَلْيُصَلِّهَا إِذَا ذَكَرَهَا وَلِوَقْتِهَا مِنَ الْغَدِ». قَالَ: فَسَمِعَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ وَأَنَا أُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ , فَقَالَ لِي: يَا فَتًى احْفَظْهَا كُنْتَ تُحَدِّثُ فَإِنِّي قَدْ سَمِعْتُ هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
سیدنا ابو قتادہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبیﷺ کے پاس لوگوں کا نماز کے وقت سوئے رہنے کا ذکر کیا گیا تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: : نیند( آجانے ) میں کوئی کوتاہی نہیں ہے ، بلکہ کوتاہی تو بیداری میں ہے ، لہذا جب تم میں سے کوئی نماز ( پڑھنا ) بھول جائے یا نماز کے وقت میں سویا رہ جائے تو اسے چاہیے کہ جب اسے یاد آجائے تب نماز پڑھ لے اور اگلے روز اس کے ( مقررہ ) وقت پر پڑھے ۔ راوی بیان کرتے ہیں کہ میں یہ حدیث بیان کررہا تھا تو سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ نے مجھ سے یہ حدیث سنی ، تو انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے نوجوان! جو حدیث تو بیان کر رہا ہے اس کو یاد رکھنا ، کیونکہ بلاشبہ میں نے یہ حدیث رسول اللہ ﷺ سے سنی ہے ۔
هَذَا الْحَدِيثَ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ ← لِي: يَا فَتًى احْفَظْهَا كُنْتَ تُحَدِّثُ فَإِنِّي قَدْ ← أُحَدِّثُ هَذَا الْحَدِيثَ ← فَسَمِعَنِي عِمْرَانُ بْنُ حُصَيْنٍ ← الصَّلَاةِ ← عِنْدَ النَّبِيِّ نَوْمُهُمْ ← أَبِي قَتَادَةَ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ رَبَاحٍ ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← حَمَّادُ بْنُ وَاقِدٍ، ← زِيَادُ بْنُ يَحْيَى الْحَسَّانِيُّ ← أَبُو طَلْحَةَ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْفَزَارِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The door to making up prayers after her time, and whoever enters into prayer, he goes out of her time before completing it · Hadith 1444
