سنن دار القطنی · کتاب ‹ بَابُ ذِكْرِ بَيَانِ الْمَوَاقِيتِ وَاخْتِلَافِ الرِّوَايَاتِ فِي ذَلِكَ · حديث 991
991 - فَحَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , أَخْبَرَنِي عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ , أَخْبَرَنِي أَبِي , قَالَ: سَمِعْتُ الْأَوْزَاعِيَّ , حَدَّثَنِي أَبُو النَّجَاشِيِّ , حَدَّثَنِي رَافِعُ بْنُ خَدِيجٍ , قَالَ: «كُنَّا نُصَلِّي مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ , ثُمَّ تُنْحَرُ الْجَزُورُ فَتُقْسَمُ عَشْرَ قَسْمٍ , ثُمَّ تُطْبَخُ وَنَأْكُلُ لَحْمًا نَضِيجًا قَبْلَ أَنْ تَغِيبَ الشَّمْسُ». أَبُو النَّجَاشِيِّ هَذَا اسْمُهُ عَطَاءُ بْنُ صُهَيْبٍ ثِقَةٌ مَشْهُورٌ صَحِبَ رَافِعَ بْنَ خَدِيجٍ سِتَّ سِنِينَ وَرَوَى عَنْهُ عِكْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ , وَالْأَوْزَاعِيُّ , وَأَيُّوبُ بْنُ عُتْبَةَ وَغَيْرُهُمْ , وَحَدِيثُهُ عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ أَوْلَى مِنْ حَدِيثِ عَبْدِ الْوَاحِدِ عَنِ ابْنِ رَافِعٍ وَاللَّهُ أَعْلَمُ وَكَذَلِكَ رُوِيَ عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ , مِنْ حَدِيثِ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ , عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ , عَنِ ابْنِ شِهَابٍ , عَنْ عُرْوَةَ , قَالَ: سَمِعْتُ بَشِيرَ بْنَ أَبِي مَسْعُودٍ , يُحَدِّثُ [ص:474] عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «أَنَّهُ كَانَ يُصَلِّي الْعَصْرَ وَالشَّمْسُ بَيْضَاءُ مُرْتَفِعَةٌ يَسِيرُ الرَّجُلُ حَتَّى يَنْصَرِفَ مِنْهَا إِلَى ذِي الْحُلَيْفَةِ سِتَّةَ أَمْيَالٍ قَبْلَ غُرُوبِ الشَّمْسِ»
سیدنا رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی ﷺ کے ساتھ عصر کی نماز پڑھا کرتے تھے ، پھر اونٹ کی قربانی کی جاتی اور اسے دس حصوں میں تقسیم کر دیا جاتا پھر اسے پکایا جاتا اور ہم سورج غروب ہونے سے پہلے پہلے اس کا پکا ہوا گوشت کھا لیتے تھے ۔ اس روایت کی سند میں مذکور راوی ابو النجاشی کا نام عطاء بن صہیب ہے ، یہ ثقہ اور مشہور ہیں ، یہ چھے برس تک رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ کی صحبت رہے ۔ ان سے عکرمہ بن عمار، اوزاعی اور ایوب بن عتبہ وغیرہ نے روایت کیا اور ان کی رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ سے روایت کردہ حدیث عبدالواحد کی ابن رافع سے مروی حدیث سے اولیٰ ہے ، واللہ اعلم۔ اسی طرح سیدنا ابو مسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت کیا گیا ہے ۔ لیث بن سعد کی حدیث سے ، جو وہ یزید بن ابو حبیب ، اسامہ بن زید، ابن شہاب اور عروہ کے واسطے سے نقل کرتے ہیں ، عروہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے بشیر بن ابو مسعود کو سیدنا ابو مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے سنا، انہوں نے نبیﷺ سے روایت کیا کہ آپﷺ عصر کی نماز پڑھایا کرتے تھے اور سورج چمکدار اور بلند ہوتا تھا، ادمی نماز پڑھ کر پیدل چل پڑے تو ذوالخلیفہ تک چھے میل کی مسافت سورج غروب ہونےھ سے پہلے طے کر سکتا تھا۔
رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ← أَبُو النَّجَاشِيِّ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← أَبِي ← عَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ،
Sunan Dar Al Qutni · prayer book › The chapter on mentioning the timing of time and the different narratives in that · Hadith 991
