647 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , وَأَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ , وَأَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ قَالُوا: حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَانِئٍ , نا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ , حَدَّثَنَا أَبِي يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ , نا سُلَيْمَانُ الْأَعْمَشُ , عَنْ أَبِي سُفْيَانِ , عَنْ جَابِرٍ , قَالَ: قَالَ لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ ضَحِكَ مِنْكُمْ فِي صَلَاتِهِ فَلْيَتَوَضَّأْ ثُمَّ لِيُعِدِ الصَّلَاةَ». قَالَ لَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ: هَذَا حَدِيثٌ مُنْكَرٌ لَا يَصِحُّ، وَالصَّحِيحُ عَنْ جَابِرٍ خِلَافُهُ قَالَ الشَّيْخُ أَبُو الْحَسَنِ: يَزِيدُ بْنُ سِنَانٍ ضَعِيفٌ , وَيُكَنَّى بِأَبِي فَرْوَةَ الرَّهَاوِيِّ , وَابْنُهُ ضَعِيفٌ أَيْضًا , وَقَدْ وَهَمَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ فِي مَوْضِعَيْنِ أَحَدُهُمَا فِي رَفْعِهِ إِيَّاهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , وَالْآخَرُ فِي لَفْظِهِ وَالصَّحِيحُ عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي سُفْيَانَ , عَنْ جَابِرٍ مِنْ قَوْلِهِ: مَنْ ضَحِكَ فِي الصَّلَاةِ أَعَادَ الصَّلَاةَ وَلَمْ يُعِدِ الْوُضُوءَ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ عَنِ الْأَعْمَشِ جَمَاعَةٌ مِنَ الرُّفَعَاءِ الثِّقَاتُ , مِنْهُمْ: سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ , وَأَبُو مُعَاوِيَةَ الضَّرِيرُ , وَوَكِيعٌ , وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ دَاوُدَ الْخُرَيْبِيُّ , وَعُمَرُ بْنُ عَلِيٍّ الْمُقَدَّمِيُّ , وَغَيْرُهُمْ , وَكَذَلِكَ رَوَاهُ شُعْبَةُ , وَابْنُ جُرَيْجٍ , عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ , عَنْ أَبِي سُفْيَانَ , عَنْ جَابِرٍ
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے ہم سے فرمایا: تم میں سے جو شخص دوران نماز ہنس پڑے، اس کو چاہیے کہ وہ ( دوبارہ ) وضوء کرے ، پھر نماز بھی دوہرائے ۔ ابوبکر نیشارپوری نے ہم سے کہا: یہ حدیث منکر ہے اور صحیح نہیں ہے ، صحیح حدیث وہ ہے جو جابر رضی اللہ عنہ سے مروی ہے اور اس کے خلاف ہے ۔ الشیخ ابو الحسن ( یعنی امام دار قطنی رحمہ اللہ ) فرماتے ہیں : یزید بن سنان ضعیف ہے اور اس کی کنیت ابو فروہ الرھاوی بیان کی گئی ہے اور اس کا بیٹا بھی ضعیف ہے ۔ اسے اس حدیث میں دو مقامات پر وہم ہوا ہے : ایک تو اسے نبیﷺ تک مرفوع بیان کرنے میں دوسرا اس کے الفاظ میں ۔ جبکہ صحیح یہ ہے کہ یہ اعمش سے ، وہ ابو سفیان سے اور وہ جابر رضی اللہ عنہ سے ان کے قول کے طور پرروایت کرتے ہیں کہ جو شخص نماز میں ہنس پڑے وہ نماز کو دوہرائے لیکن وضوء کو نہ دوہرائے۔ اسی طرح اس کو ثقہ رُواۃ کی ایک جماعت نے اعمش سے بیان کیا ہے ، ان میں سفیان ثوری ، ابو معاعیہ الضریر، وکیع، عبداللہ بن داؤد الخریبی ، اور عمر بن علی المقدمی وغیرہ ہیں ۔ اور اسی طرح اسے شعبہ اور ابن جریج نے یزید بن ابو خالد اور ابو سفیان کے واسطے سے سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ۔
جَابِرٍ ← أَبِي سُفْيَانَ ← سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ ← أَبِي يَزِيدَ بْنِ سِنَان ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، ← إبراهيم بن هاني، ← أَبُو الْحَسَنِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَزِيدَ الزَّعْفَرَانِيُّ ← أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِيُّ، ← أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ