سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ نے مجھے دیکھا کہ میری ناک سے کون بہہ رہا تھا ( یعنی میری نکسیر پھوٹ گئی تھی ) تو آپ ﷺ نے فرمایا: دوبارہ وضوء کرو۔ محاملی نے یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ دوبارہ وجوء کرو، اس لیے کہ اس نے ( پہلے ) وضوء کو توڑ دیا ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 577
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 578
سیدنا ابو ہاشم رمانی روایت کرتے ہیں کہ ان کی نکسیر پھوٹ پڑی تو نبیﷺ نے ان سے فرمایا: اس کے لیے نیا وضوء کرو۔ اس روایت کی سند میں عمرو القرشی سے مراد عمرو بن خالد ابو خالد الواسطی ہے جو متروک الحدیث ہے ۔ امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ اور یحییٰ بن معین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ابو خالد واسطی کذاب ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 578
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 579
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کی جب دوران نماز تکسیر پھوٹتی تھی تو آپ ( دوبارہ ) وضوء فرماتے ، پھر جو نماز باقی رہتی ہوتی تھی اسی پر ہی بناء رکھتے ۔ عمر بن ریاح متروک راوی ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 579
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 580
سیدنا ان بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے سینگی لگوائی ، پھر نماز پڑھ لی اور وضوء نہیں کیا، بلکہ سینگی والی جگہ سے زیادہ جسم کا کچھ حصہ نہیں دھویا۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 580
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 581
سیدنا تمیم الداری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ہر بہنے والے خون سے وضوء لازم ہوتا ہے ۔ عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے سیدنا تمیم الداری رضی اللہ عنہ سے سماع نہیں کیا اور نہ ہی انہیں دیکھا ہے اور یزید بن خالد اور یزید بن محمد دونوں مجہول ہیں۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 581
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 582
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: خون کے ایک یا دو قطروں سے وضوء لازم نہیں آتا، البتہ اگر وہ خون بہہ رہا ہو تو پھر لازم آئے گا۔ حجاج بن نصیر نے اس کی مخالفت کی ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 582
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 583
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ایک دو قطرے خون نکلنے پر وضوء لام نہیں آتا ، جب تک کہ وہ بہنے والا خون نہ ہو۔ اس روایت کی سند میں محمد بن فضل بن عطیہ راوی ضعیف ہے ، نیز سفیان بن زیاد اور حجاج بن نصیر بھی ضعیف ہیں۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 583
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 584
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جس شخص کی دوران نماز نکسیر پھوٹ پڑے تو وہ ( نماز توڑ کر ) واپس جائے ، پھر وضوء کرے اور اپنی اسی نماز پر بنیاد رکھے۔ ابوبکر الداھری عبداللہ بن حکیم متروک الحدیث ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 584
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 585
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران (نکسیر پھوٹنے کی وجہ سے ) بے وضوء ہو جائے تو اسے چاہیے کہ اپنے ناک پر ہاتھ رکھ لے ، پھر نماز توڑ دے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 585
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 586
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص دوران نماز ے وضوء ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنے ناک کو روک لے اور نماز سے نکل آئے۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 586
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 587
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص نماز کے دوران بے وضوء ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنا ناک پکڑ لے اور نماز توڑ دے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 587
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 588
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پھوڑے پھنسیوں کے خون کے بارے میں رخصت دی ہے ۔ عطاء رحمہ اللہ اپنے اسی لباس میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے جس پر پھوڑے پھنسی کا خون لگا ہوتا تھا۔ اس روایت کا ابن جریج سے مروی ہونا باطل ہے ۔ شاید بقیہ نے کسی ضعیف شخص سے روایت کر کے اس میں تدلیس کر دی ہو۔ واللہ اعلم
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 588