سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ مَا رُوِيَ فِي لَمْسِ الْقُبُلِ وَالدُّبُرِ وَالذَّكَرِ وَالْحُكْمِ فِي ذَلِكَ · حديث 527
527 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ , حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى , نا شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ , أَخْبَرَنِي هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ مَرْوَانَ حَدَّثَهُ , عَنْ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ وَكَانَتْ قَدْ صَحِبَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , قَالَ: «إِذَا مَسَّ أَحَدُكُمْ ذَكَرَهُ فَلَا يُصَلِّيَنَّ حَتَّى يَتَوَضَّأَ». قَالَ: فَأَنْكَرَ ذَلِكَ عُرْوَةُ فَسَأَلَ بُسْرَةَ: فَصَدَّقَتْهُ بِمَا قَالَ. هَذَا صَحِيحٌ. تَابَعَهُ رَبِيعَةُ بْنُ عُثْمَانَ , وَالْمُنْذِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَرَامِيُّ , وَعَنْبَسَةُ بْنُ عَبْدِ الْوَاحِدِ , وَحُمَيْدُ بْنُ الْأَسْوَدِ , فَرَوَوْهُ عَنْ هِشَامٍ هَكَذَا , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ مَرْوَانَ , عَنْ بُسْرَةَ , قَالَ عُرْوَةُ: فَسَأَلْتُ بُسْرَةَ بَعْدَ ذَلِكَ فَصَدَّقَتْهُ
نبی ﷺ کی صحابیہ سیدہ بسرہ بنت صفوان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص اپنی شرم گاہ کو ہاتھ لگائے تو وہ ہر گز نماز نہ پڑھے ، یہاں تک کہ وضوء کر لے ۔ امام صاحب فرماتے ہیں کہ عروہ نے اس کا انکار کیا اور انہوں نے سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی جو انہوں نےکہا تھا۔ یہ روایت صحیح ہے ۔ ربیعہ بن عثمان ، منذر بن عبداللہ الحرامی ، عنبیہ بن عبدالواحد اور حمید بن اسود نے اس کی موافقت کی اور ان سب نے اس روایت کو ہشام سے اسی طرح روایت کیا اور اوہ اپنے باپ سے ، وہ مروان سے اور وہ سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں ۔ عروہ کہتے ہیں کہ میں نے اس کے بعد سیدہ بسرہ رضی اللہ عنہ سے سوال کیا تو انہوں نے اس کی تصدیق کی۔
بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ، وَكَانَتْ قَدْ صَحِبَتِ النَّبِيَّ ← أَبِيهِ، أَنَّ مَرْوَانَ، ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← شُعَيْبُ بْنُ إِسْحَاقَ، ← الْحَكَمُ بْنُ مُوسَى، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › The chapter on what was narrated in the sense of acceptance, thought, remembrance and wisdom in that · Hadith 527
