500 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِيُّ , حَدَّثَنَا وَكِيعٌ , ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , نا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ , نا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ , [ص:255] ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَخْزَمَ , حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ , كُلُّهُمْ عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ , ح وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ , وَعُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِيٍّ الْقَطَّانُ , قَالَا: نا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْبُسْرِيُّ , نا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ غُنْدَرٌ , نا
سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ , عَنْ أَبِي رَوْقٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ , عَنْ عَائِشَةَ , قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُقَبِّلُ بَعْدَمَا يَتَوَضَّأُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ» هَذَا حَدِيثُ غُنْدَرٍ , وَقَالَ وَكِيعٌ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَ بَعْضَ نِسَائِهِ ثُمَّ صَلَّى وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَقَالَ ابْنُ مَهْدِيٍّ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَبَّلَهَا وَلَمْ يَتَوَضَّأْ. وَقَالَ أَبُو عَاصِمٍ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُقَبِّلُ ثُمَّ يُصَلِّي وَلَا يَتَوَضَّأُ , [ص:256] لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ غَيْرُ أَبِي رَوْقٍ عَطِيَّةَ بْنِ الْحَارِثِ , وَلَا نَعْلَمُ حَدَّثَ بِهِ عَنْهُ غَيْرُ الثَّوْرِيِّ , وَأَبِي حَنِيفَةَ , وَاخْتُلِفَ فِيهِ فَأَسْنَدَهُ الثَّوْرِيُّ , عَنْ عَائِشَةَ , وَأَسْنَدَهُ أَبُو حَنِيفَةَ , عَنْ حَفْصَةَ وَكِلَاهُمَا أَرْسَلَهُ , وَإِبْرَاهِيمُ التَّمِيمِيُّ لَمْ يَسْمَعْ مِنْ عَائِشَةَ وَلَا مِنْ حَفْصَةَ وَلَا أَدْرَكَ زَمَانَهُمَا. , وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ , عَنِ الثَّوْرِيِّ , عَنْ أَبِي رَوْقٍ , عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ عَائِشَةَ فَوَصَلَ إِسْنَادَهُ. وَاخْتُلِفَ عَنْهُ فِي لَفْظُهُ فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ عَنْهُ بِهَذَا الْإِسْنَادِ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَهُوَ صَائِمٌ , وَقَالَ عُثْمَانُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُقَبِّلُ وَلَا يَتَوَضَّأُ , وَاللَّهُ أَعْلَمُ
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ وضو فرمایا کرتے تھے، پھر وضوء کرنے کے بعد اپنی بیوی کا بوسہ لیتے ، پھر نماز پڑھ لیتے اور (دو با رو) وضو نہیں کرتے تھے۔ یہ غندر کی حدیث ہے، اور وکیع نے بیان کیا کہ نبی ﷺنے اپنی ایک بیوی کا بوسہ لیا، پھر نماز پڑھی اور (دوبارہ) وضوء نہیں کیا ۔ ابن مہدی بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺنے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم کا بوسہ لیا اور (دوبارہ) وضو نہیں کیا۔ ابوعاصم بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺ (اپنی بیوی کا )بوسہ لیا کرتےتھے، پھر نماز پڑھ لیتے اور (دوبارہ )وضوء نہیں کرتے تھے۔ ابوروق عطیہ بن حارث کے علاوہ کسی نے اسے ابراہیم التیمی سے روایت نہیں کیا اور ہم نہیں جانتے کہ ثوری رحمہ اللہ اور ابوحنیفہ رحمہ اللہ کے علاوہ کسی نے اس سے بیان کیا ہو اور اس میں اختلاف کیا گیا ہے۔ امام ثوری رحمہ اللہ نے اسے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے اور ابوحنیف رحمہ اللہ نے سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے اور ان دونوں نے مرسل روایت کیا ہے۔ ابراہیم التیمی نے نہ تو سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے سماع کیا ہے اور نہ ہی سیدہ حفصہ رضی اللہ عنہم سے، بلکہ ان دونوں کا زمانہ بھی نہیں پایا۔ معاویہ بن ہشام نے بھی اس حدیث کو ثوری، ابوروق ، ابرا ہیم القیمی اور ان کے والد کے واسطے سے سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے روایت کیا ہے اور اس کی سند کو موصول قرار دیا ہے۔ اور ان سے اس حدیث کے الفاظ میں اختلاف نلے کیا گیا ہے، عثمان بن ابوشیبہ اسی اسناد کے ساتھ بیان کرتے ہیں کہ نبی ﷺروزے کی حالت میں (اپنی بیوی )کا بوسہ لے لیا کرتے تھے ۔ اور عثمان نے بیان کیا کہ بلاشبہ نبی ﷺ(اپنی بیوی کا )بوسہ لیا کرتے تھے اور (دوبارہ )وضو نہیں کرتے تھے۔ واللہ اعلم
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › Chapter on the description of what invalidates ablution and what is narrated in palpability and kissing · Hadith 500