432 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ , نا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ , وَحَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ , نا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْوَاسِطِيُّ , قَالَا: نا أَبُو نُعَيْمٍ , نا زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ , عَنْ سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ , عَنْ عِكْرِمَةَ , قَالَ: كَانَ ابْنُ رَوَاحَةَ مُضْطَجِعًا إِلَى جَنْبِ امْرَأَتِهِ , فَقَامَ إِلَى جَارِيَةٍ لَهُ فِي نَاحِيَةِ الْحُجْرَةِ فَوَقَعَ عَلَيْهَا , وَفَزَعَتِ امْرَأَتُهُ فَلَمْ تَجِدْهُ فِي مَضْجَعِهِ [ص:217] فَقَامَتْ وَخَرَجَتْ فَرَأَتْهُ عَلَى جَارِيَتِهِ , فَرَجَعَتْ إِلَى الْبَيْتِ فَأَخَذَتِ الشَّفْرَةَ ثُمَّ خَرَجَتْ , وَفَرَغَ فَقَامَ فَلَقِيَهَا تَحْمِلُ الشَّفْرَةَ , فَقَالَ: مَهْيَمْ؟ , فَقَالَتْ: مَهْيَمْ لَوْ أَدْرَكَتُكَ حَيْثُ رَأَيْتُكَ لَوَجَأْتُ بَيْنَ كَتِفَيْكَ بِهَذِهِ الشَّفْرَةِ , قَالَ: وَأَيْنَ رَأَيْتِنِي؟ , قَالَتْ: رَأَيْتُكَ عَلَى الْجَارِيَةِ , فَقَالَ: مَا رَأَيْتِنِي , «وَقَدْ نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَقْرَأَ أَحَدُنَا الْقُرْآنَ وَهُوَ جُنُبٌ» , قَالَتْ: فَاقْرَأْ فَقَالَ:
أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ يَتْلُو كِتَابَهُ ... كَمَا لَاحَ مَشْهُورٌ مِنَ الْفَجْرِ سَاطِعٌ
أَتَى بِالْهُدَى بَعْدَ الْعَمَى فَقُلُوبُنَا ... بِهِ مُوقِنَاتٌ أَنَّ مَا قَالَ وَاقِعُ
يَبِيتُ يُجَافِي جَنْبَهُ عَنْ فِرَاشِهِ ... إِذَا اسْتَثْقَلَتْ بِالْمُشْرِكِينَ الْمَضَاجِعُ
فَقَالَتْ: آمَنْتُ بِاللَّهِ وَكَذَّبْتُ الْبَصَرَ ثُمَّ غَدَا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَأَخْبَرَهُ فَضَحِكَ حَتَّى رَأَيْتُ نَوَاجِذَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
عکرمہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا ابن رواحہ رضی اللہ عنہ اپنی بیوی کے پہلو میں لیٹے ہوئے تھے ، پھر وہ اپنی لونڈی کے پاس آئے جو کمرے کے ایک کونے میں لیٹی ہوئی تھی اور اس سے ہمبستری کی ۔ آپ کی بیوی نیند سے گھبرا کر اٹھیں تو انہوں نے آپ کے بستر پر آپ کو موجود نہ پایا تو (آپ کے پیچھے نکلیں) تو دیکھا کہ آپ لونڈی کے ساتھ ہمبستری کر رہے ہیں۔ وہ یہ دیکھ کر واپس گھر گئیں اور چھری اٹھا کر ( ان کی طرف ) نکل پڑیں، آپ گھبرا گئے اور اٹھ آئے ، جب اسے ملے تو دیکھا کہ اس نے چھری اٹھائی ہوئی ہے ، تو آپ نے استفسار فرمایا: کیا ہوا؟ اس نے کہا : اگر آپ نے مجھے اسی جگہ ملتے جہاں میں آپ کو دیکھ کر آئی تھی تو میں نے یہ چھری آپ کے دونوں کندھوں کے درمیان اتار دیتنی تھی۔ آپ نے پوچھا: تم نے مجھے کہاں دیکھا؟اس نے کہا: میں نے آپ کو لونڈی کے ساتھ دیکھا۔ تو آپ نے فرمایا: تم نے مجھے نہیں دیکھا ، اور رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ ہم میں سے کوئی شخص جنبی حالت میں قرآن پڑھے ۔ تو ( ان کی بیوی نے ) کہا : تو پڑھیں ۔ چانچہ آ نے یہ اشعار پڑھے : (انانا رسول اللہ یتلو کتابہ کمالاح مشھور من الفجر ساطع) " ہمارے پاس اللہ کے رسول تشریف لائے جو اس کی کتاب کی تلاوت کرتے ہیں، جس طرح وہ چمک اٹھا اور فجر سے بھی زیادہ روشن اور مشہور ہوا۔ " ( انی بالھدی بعد العمی فقلوبنا بہ موقنات ان ما فال واقع) " ہم جب بصارت و بصیرت کھو چکے تھےتب وہ ہدایت لے کر آئے ، تو ہمارے دل اس بات پر یقین کرنے والے بن گئے کہ آپ جو بھی کہتے ہیں وہ ہو جاتا ہے ۔ " ( یبیت یجافی جنبہ عن فراشہ اذااستقلت بالمشرکین الضاجع) "وہ رات بھی یوں گزارتے تھے کہ ان کا پہلو بستر سے جدا رہتا تھا( یعنی سونے کی بہ جائے رب تعالیٰ کی عبادت مین رات گزارتے تھے ) جبکہ اس وقت بستر مشرکوں کا بوجھ برداشت کر رہے ہوتے تھے ۔" پھر ( ان کی بیوی نے ) کہا : میں اللہ پر ایمان لائی اور میں اپنی آنکھوں دیکھی بات کی تکذیب کرتی ہوں۔ پھر ابن رواحہ رضی اللہ عنہ اگلی صبح رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے اور آپ کو واقعہ بتلایا تو آپ اسقدر ہنسے کہ مجھے آپﷺ کی داڑھیں دکھائی دینے لگیں۔
عِكْرِمَةَ، ← سَلَمَةَ بْنِ وَهْرَامَ، ← زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْواسِطِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُبَيْسِ بْنِ أَحْمَدَ الْحَدَّادُ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدٍ الدُّورِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A chapter in the end for the sideways and menstruating women from reading the Qur’an · Hadith 432