سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ وُضُوءِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 270
270 - حَدَّثَنَا ابْنُ صَاعِدٍ , نا مُحَمَّدُ بْنُ يَعْقُوبَ بْنِ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ يَحْيَى بْنِ عَبَّادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ بِالْمَدِينَةِ , حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ فُلَيْحِ بْنِ سُلَيْمَانَ , عَنْ عَمْرِو بْنِ يَحْيَى بْنِ عُمَارَةَ بْنِ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيِّ , عَنْ أَبِيهِ , أَنَّ عَمْرَو بْنَ أَبِي حَسَنٍ الْمَازِنِيَّ , أَتَى إِلَى عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ وَهُوَ ابْنُ عَاصِمٍ الْمَازِنِيُّ صَاحِبُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: هَلْ تَسْتَطِيعُ أَنْ تُرِيَنِي كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ؟ , قَالَ: «نَعَمْ» , فَدَعَا لَهُ بِتَوْرِ مَاءٍ , [ص:141] فَأَكْفَأَ التَّوْرَ عَلَى يَدِهِ الْيُمْنَى فَغَسَلَ يَدَهُ الْيُمْنَى ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , يُكْفِيءُ التَّوْرَ عَلَى يَدَيْهِ ثُمَّ يَغْسِلُ يَدَيْهِ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , ثُمَّ أَدْخَلَ يَدَيْهِ فِي التَّوْرِ فَغَرَفَ غَرْفَةً مِنْ مَاءٍ وَمَضْمَضَ وَاسْتَنْشَقَ , ثُمَّ اسْتَنْثَرَ ثَلَاثَ غَرَفَاتٍ ثُمَّ غَسَلَ وَجْهَهُ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ , ثُمَّ غَسَلَ كُلَّ يَدٍ مَرَّتَيْنِ إِلَى الْمِرْفَقِ , ثُمَّ أَخَذَ مِنَ الْمَاءِ فَمَسَحَ بِرَأْسِهِ أَقْبَلَ بِهِمَا وَأَدْبَرَ , ثُمَّ غَسَلَ رِجْلَيْهِ إِلَى الْكَعْبَيْنِ "
عمر و بن حسن المازنی صحابی رسول سیدنا عبداللہ بن زید بن عاصم المازنی رضی اللہ عنہ کے پاس آئے اور کہا: کیا آپ مجھے دکھلا سکتے ہیں کہ رسول اللہﷺ کس طرح وضوء فرمایا کرتے تھے؟ تو انہوں نے کہا: جی ہاں۔ پھر انہوں نے پانی کا ایک برتن منگوایا، پھر برتن (کے پانی ) کو اپنے دائیں ہاتھ پر بہایا اور دائیں ہاتھ کو تین مرتبہ دھویا، پھر انہوں نے برتن میں سے اپنے دونوں ہاتھوں پر پانی بہاتے ہوئے انہیں تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے دونوں ہاتھوں کو برتن کے اندر ڈالا اور پانی کا ایک چلو لیا اور کلی کی اور ناک میں پانی چڑھایا، پھر تین چلوؤں کے ساتھ (ناک میں پانی چڑھایا اور) جھاڑا، پھر اپنے چہرے کو تین مرتبہ دھویا، پھر اپنے ہر ایک بازو کو کہنیوں تک دو مرتبہ دھویا، پھر تھوڑا سا پانی لیا اور اس سے سر کا مسح کیا (مسح کرنے کا طریقہ یہ تھا کہ ) آپ دونوں ہاتھوں کو سر کے اگلے حصے سے (شروع کر کے ، سر پر پھیرتے ہوئے) پچھلے حصے کی طرف لے گئے ، پھر اپانے دونوں پاؤں ٹخنوں تک دھوئے۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › Chapter of the light of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him · Hadith 270
