سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہﷺ نے پھوڑے پھنسیوں کے خون کے بارے میں رخصت دی ہے ۔ عطاء رحمہ اللہ اپنے اسی لباس میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے جس پر پھوڑے پھنسی کا خون لگا ہوتا تھا۔ اس روایت کا ابن جریج سے مروی ہونا باطل ہے ۔ شاید بقیہ نے کسی ضعیف شخص سے روایت کر کے اس میں تدلیس کر دی ہو۔ واللہ اعلم
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 588
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 589
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہے کہ نبی ﷺ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی شخص دوران نماز بے وضوء ہو جائے تو اسے چاہیے کہ وہ اپنا ناک پکڑ کر نماز توڑ دے اور وضوء کرے۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 589
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 590
سیدنا ابوالدرداء رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبیﷺ کو قے آئی تو آپ نے روزہ توڑ دیا۔ دمشق کی مسجد میں میری ملاقات ثوبان رضی اللہ عنہ سے ہوئی تو میں نے ان سے یہ بات ذکر کی تو انہوں نے فرمایا: انہوں نے سچ کہا ہے ، میں نے ہی آپﷺ کو وضوء کا پانی دیا تھا۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 590
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 591
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 591
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 592
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 592
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 593
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 593
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 594
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ ایک آدمی نے کہا: اے اللہ کے رسول ! میں جب بھی وضوء کرتا ہوں خون بہنے لگتا ہے ۔ تو رسول اللہﷺ نے فرمایا : جب تو وضوء کر لے تو پھر چاہے تیرے سر سے لے کر پاؤں تک ہی خون بہنے لگے تجھ پر وضوء لازم نہیں آتا ۔ اس روایت کی سند میں عبدالملک نامی راوی ضعیف ہے اور یہ روایت صحیح نہیں ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 594
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي الْوُضُوءِ مِنَ الْخَارِجِ مِنَ الْبَدَنِ كَالرُّعَافِ وَالْقَيْءِ وَالْحِجَامَةِ وَنَحْوِهِ · حديث 595
سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ ماہ رمضان کے علاوہ کوئی اور روزہ رکھے ہوئے تھے کہ آپ کو ایک ایسا غم پہنچا کہ جس نے آپ کو تکلیف میں ڈال دیا اور آپ کو قے آگئی ۔ آپﷺ نے قے کی تو مجھ سے وضوء کا پانی منگوایا، پھر آپ نے وضوء کیا اور روزہ توڑ دیا۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! کیا قے آنے پر وضوء کرنا فرض ہے ؟ تو آپﷺ نے فرمایا: اگر یہ فرض ہوتا تو میں اس کا حکم قرآن میں پاتا۔ راوی کہتے ہیں : پھر آپﷺ نے اگلے دن روزہ رکھا ، تو میں نے آپﷺ کو فرماتے سنا : یہ اس روزے کی جگہ رکھا ہے جو میں نے گزشتہ دن چھوڑا تھا۔ عتبہ بن سکن کے علاوہ کسی نے اس کو اوزاعی رحمہ اللہ سے روایت نہیں کیا اور منکر الحدیث ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A door in ablution from the outside of the body, such as nourishment, vomiting, cupping, and the like. · Hadith 595
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُضْطَجِعًا وَمَا يَلْزَمُ مِنَ الطَّهَارَةِ فِي ذَلِكَ · حديث 596
سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں کہ نبی ﷺ کوسجدے کی حالت میں نیند آگئی ، یہاں تک کہ آپ خراٹے لینے لگے ،یا منہ سے پھونک نکلنے لگی ، پھر آپ اٹھے اور ( باقی ) نماز پڑھی۔ میں نے عرض کیا : اے اللہ کے رسول ! آپ تو سو گئے تھے ۔ تو آپﷺ نے فرمایا: بلا شبہ وضوء صرف اس شخص پر واجب ہوتا ہے جو چت لیٹ کر سوئے، کیونکہ جب وہ چت لیٹ کر سوتا ہے تو اس کے جوڑ ڈھیلے پڑ جاتے ہیں۔ اس کو قتادہ رحمہ اللہ سے اکیلے ابو خالد نے روایت کیا ہے اور یہ روایت صحیح نہیں۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A chapter in what was narrated, who sleeps sitting, standing, and lying down, and what is required of purity in that · Hadith 596
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُضْطَجِعًا وَمَا يَلْزَمُ مِنَ الطَّهَارَةِ فِي ذَلِكَ · حديث 597
سیدنا معاویہ بن ابو سفیان رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبیﷺ نے فرمایا: آنکھ ؛ پیٹھ کا بندھن ہے ، سو جب آنکھ سو جاتی ہے تو بندھن ڈھیلا پڑ جاتا ہے ( یعنی نیند آنے سے ہوا وغیرہ خارج ہونے کے امکانات بڑھ جاتے ہیں) ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A chapter in what was narrated, who sleeps sitting, standing, and lying down, and what is required of purity in that · Hadith 597
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُضْطَجِعًا وَمَا يَلْزَمُ مِنَ الطَّهَارَةِ فِي ذَلِكَ · حديث 598
أَبِي بَكْرِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ ← بَقِيَّةُ ← سليمان بن عمر ← أَبُو حَامِدٍ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A chapter in what was narrated, who sleeps sitting, standing, and lying down, and what is required of purity in that · Hadith 598
سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابٌ فِي مَا رُوِيَ فِيمَنْ نَامَ قَاعِدًا وَقَائِمًا وَمُضْطَجِعًا وَمَا يَلْزَمُ مِنَ الطَّهَارَةِ فِي ذَلِكَ · حديث 599
عمرو بن شعیب اپنے باپ سے اور وہ اپنے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص بیٹھے بیٹھے سو جائے اس پر وضوء لازم نہیں آتا اور جو شخص لیٹ ( کر سو ) جائے اس پر وضوء لازم ہو جاتا ہے ۔
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › A chapter in what was narrated, who sleeps sitting, standing, and lying down, and what is required of purity in that · Hadith 599