سنن دار القطنی · 1-1- كتاب الطهارة ‹ بَابُ النِّيَّةِ · حديث 133
133 - نا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ , وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الصَّنْدَلِيُّ , قَالَا: نا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَجْشَرٍ , نا عَبِيدَةُ بْنُ حُمَيْدٍ , حَدَّثَنِي عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ , وَغَيْرُهُ عَنْ تَمِيمِ بْنِ طَرَفَةَ , عَنِ الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ , قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يَقُولُ: أَنَا خَيْرُ شَرِيكٍ فَمَنْ أَشْرَكَ مَعِيَ شَرِيكًا فَهُوَ لِشَرِيكِي [ص:78] يَا أَيُّهَا النَّاسُ أَخْلِصُوا أَعْمَالَكُمْ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ , فَإِنَّ اللَّهَ لَا يَقْبَلُ إِلَّا مَا أُخْلِصَ لَهُ , وَلَا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلِلرَّحِمِ , فَإِنَّهَا لِلرَّحِمِ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ , وَلَا تَقُولُوا: هَذَا لِلَّهِ وَلُوُجُوهِكِمْ , فَإِنَّهَا لِوُجُوهِكِمْ وَلَيْسَ لِلَّهِ مِنْهَا شَيْءٌ "
سیدنا ضحاک بن قیس الفہری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: یقیناً اللہ تعالیٰ فرماتا ہے : میں بہترین شریک ہوں، سو جو شخص میرے ساتھ کسی اور کو شریک ٹھہرائے گاتووہ (اور اس کا عمل ) میرے شریک کے لیے ہی ہوگا(یعنی اس کے لیے میرے پاس کوئی جزا نہیں ہے ) اے لوگو! اپنے اعمال کو اللہ عزو جل ہی کے لیے خالص رکھو، کیونکہ اللہ تعالیٰ صرف اسی عمل کو قبول فرماتا ہے جو خالصتاً اسی کے لیے کیا جائے ۔ اور ایسے مت کہو کہ یہ اللہ کے لیے اور رشتہ داری کی خاطر ہے ، کیونکہ وہ رشتہ داری کی خاطر ہی رہ جائے گا، اللہ تعالیٰ کے لیے اس سے کچھ حصہ نہیں ہو گا(یعنی وہ رشتہ داروں کو تو راضی کر لے گا لیکن اللہ تعالیٰ سے کوئی صلہ نہیں پا سکے گا) اور نہ ہی یوں کہو کہ یہ اللہ تعالیٰ کے لیے اور تمہاری خوشنودی کی خاطر ہے، کیونکہ وہ عمل تمہاری خوشنودی کی خاطر ہی رہ جائے گا، اللہ تعالیٰ کے لیے اس سے کچھ نہیں ہوگا۔
الضَّحَّاكِ بْنِ قَيْسٍ الْفِهْرِيِّ ← تَمِیْمِ بْنِ طَرَفَۃَ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ رُفَيْعٍ وَغَيْرُهُ ← عبيدة بن حميد ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُجَشِّرٍ، ← يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صَاعِدٍ وَجَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ يَعْقُوبَ الصَّنْدَلِيُّ
Sunan Dar Al Qutni · The Book of Purity › The door of intent · Hadith 133
