مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 523
523 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حُنَيْنٍ مَوْلَى آلِ الْعَبَّاسِ قَالَ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَتَعَجَّبُ مِمَّنَ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ بِالصِّيَامِ وَيَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَصُومُوا وَإِذَا رَأَيْتُمُوهُ فَأَفْطِرُوا فَإِنْ غُمَّ عَلَيْكُمْ فَأَكْمِلُوا الْعِدَّةَ ثَلَاثِينَ»
محمد بن حنین بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس ؓ کوسنا۔ وہ اس شخص پر حیرانگی کا اظہار کررہے تھے، جورمضان کامہینہ شروع کرنے سے ایک دن پہلے ہی روزہ رکھنا شروع کر دیتا ہے۔حضرت عبداللہ بن عباس ؓنے فرمایا :نبی اکرم ﷺ نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے: "جب تم اسے(پہلی کے چاندکو)دیکھ لو روزے رکھنا شروع کرو۔ اور جب تم اسے دیکھو تو روزے رکھنا ختم کر دو ۔ اور اگر تم پربادل چھائےہوئے ہوں ، تو تم تیس کی تعدادمکمل کر لو"۔
عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عَبَّاسٍ يَتَعَجَّبُ مِمَّنَ يَتَقَدَّمُ الشَّهْرَ بِالصِّيَامِ وَيَقُولُ: ← مُحَمَّدُ بْنُ حُنَيْنٍ مَوْلَى آلِ الْعَبَّاسِ ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 523
