Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند الحميدي

Masnad Humaidi

by أبو بكر عبد الله بن الزبير بن عيسى بن عبيد الله القرشي الأسدي الحميدي المكي

1,339 Hadith193 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 511

511 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: كَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي كُلِّ وَجْهٍ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ» قَالَ سُفْيَانُ: لَمْ أَسْمَعْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا الَّذِي حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ

حضرت عبد الله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: پہلے لوگ کسی بھی جگہ سے واپس چلے جایا کرتے تھے ،تو نبی اکرم ﷺنے ارشادفرمایا:" کوئی بھی شخص اس وقت تک ہرگز واپس نہ جائے جب تک وہ سب سے آخر میں بیت الله کا طواف نہیں کرتا"۔ سفیان کہتے ہیں : اس بارے میں اس روایت سے زیادہ اچھی حدیث میں نے نہیں سنی جوسلیمان نے ہمیں سنائی ہے۔

سُلَیْمَانَ ← سُفْيَانُ: لَمْ أَسْمَعْ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَحْسَنَ مِنْ هَذَا الَّذِي ← النَّبِيُّ «لَا يَنْفِرَنَّ أَحَدٌ حَتَّى يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِ بِالْبَيْتِ» ← کَانَ النَّاسُ يَنْصَرِفُونَ فِي کُلِّ وَجْهٍ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوُسًا ← سُلَيْمَانَ الْأَحْوَلِ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 511

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 512

512 - قَالَ سُفْيَانُ: وَأَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَكُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ إِلَّا أَنَّهُ خَفَّفَ عَنِ الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ»

حضرت عبداللہ بن عباسؓ بیان کرتے ہیں: (نبی اکرمﷺنے )لوگوں کو یہ حکم دیا تھا کہ وہ سب سے آخر میں بیت الله کا طواف کریں تا ہم آپ ﷺنے حیض والی خواتین کو اس میں تخفیف دی تھی۔

الْمَرْأَةِ الْحَائِضِ ← أُمِرَ النَّاسُ أَنْ يَکُونَ آخِرُ عَهْدِهِمْ بِالْبَيْتِ إِلَّا أَنَّهُ خُفِّفَ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِيهِ ← سُفْيَانُ: وَأَخْبَرَنَا ابْنُ طَاوُسٍ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 512

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 513

513 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو الشَّعْثَاءِ [ص:445] أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «نَكَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ» فَقَالَ أَبُو الشَّعْثَاءِ: مَنْ تُرَاهَا يَا عَمْرُو؟ فَقُلْتُ: يَزْعُمُونَ أَنَّهَا مَيْمُونَةُ فَقَالَ أَبُو الشَّعْثَاءِ هَكَذَا أَخْبَرَنِي ابْنُ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَكَحَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»

عمرو نامی راوی کہتے ہیں: شیخ ابو شعثاء نے ہمیں یہ بات بتائی کہ انہوں نے حضرت عبدالله بن عباس ؓکو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: نبی اکرمﷺنے حالت احرام میں نکاح کیا تھا۔ پھر ابو شعثاء نے دریافت کیا:اے عمرو !تمہارے خیال میں وہ کون کی زوجہ محترمہ تھیں؟ میں نے جواب دیا: لوگ یہ کہتے ہیں: وہ سیدہ میمونہؓ تھیں۔ تو ابو شعثاء بولے: مجھے تو حضرت عبدالله بن عباس ؓنے یہ بات بتائی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے جب نکاح کیا تھا، تو آپ ﷺاس وقت حالت احرام میں تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبُو الشَّعْثَاءِ هَكَذَا ← أَبُو الشَّعْثَاءِ: مَنْ تُرَاهَا يَا عَمْرُو؟ فَقُلْتُ: يَزْعُمُونَ أَنَّهَا مَيْمُونَةُ ← نكح رسول الله وهو محرم ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبُو الشَّعْثَاءِ [ص:445] أَنَّهُ ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 513

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 514

514 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ أَخُو مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ قَالَ: سَمِعْتُ كُرَيْبًا يُحَدِّثُ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: قَفَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِي رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ فَقَالَ: «مَنِ الْقَوْمُ» ؟ قَالُوا الْمُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَنَا رَسُولُ اللَّهِ» فَفَزِعَتْ إِلَيْهِ امْرَأَةٌ فَرَفَعَتْ إِلَيْهِ صَبِيًّا لَهَا مِنْ مِحَفِّهِ فَقَالَتْ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَلِهَذَا حَجٌّ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَعَمْ، وَلَكِ أَجْرٌ» قَالَ سُفْيَانُ وَكَانَ ابْنُ الْمُنْكَدِرِ حَدَّثَنَاهُ أَوَّلًا مُرْسَلًافَقِيلَ لَهُإِنَّمَا سَمِعَهُ مِنْ إِبْرَاهِيمَ فَأَتَيْتُ إِبْرَاهِيمَ فَسَأَلْتُهُ عَنْهُ فَحَدَّثَنِي بِهِ وَقَالَ حَدَّثْتُ بِهِ ابْنَ الْمُنْكَدِرِ فَحَجَّ بِأَهْلِهِ كُلِّهِمْ

حضرت عبداللہ بن عباس بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ واپس تشریف لارہے تھے، جب آپ ﷺ "روحا ء" کے مقام پر پہنچے، تو آپ ﷺکی ملاقات کچھ سواروں سے ہوئی۔ آپ ﷺنے انہیں سلام کیا انہوں نے آپ ﷺکو جواب دیا۔ نبی اکرم ﷺنے دریافت کیا:تم کون لوگ ہو؟ انہوں نے بتایا: ہم مسلمان ہیں انہوں نے دریافت کیا: آپ کون ہیں؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں اللہ کا رسولﷺہوں، تو ایک عورت تیزی سے نبی اکرم ﷺکے پاس آئی اس نے اپنے بچے کو اپنے ہودج میں سے نبی اکرم ﷺکے سامنے بلند کیا اور عرض کی یارسول اللہ (ﷺ)! کیا اس کا حج ہوگا۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جی ہاں اورتمہیں بھی اجر ملے گا۔ سفیان کہتے ہیں: ابن منکدر نامی راوی نے یہ روایت پہلے ہمیں مرسل حدیث کے طور پر سنائی تھی، تو مجھے یہ بات بتائی گئی کہ انہوں نے یہ روایت ابراہیم سے سنی ہے، تو میں ابراہیم کے پاس آیا میں نے ان سے اس کے بارے میں دریافت کیا، تو انہوں نے مجھے یہ بات سنائی۔انہوں ےبتایا:میں نےروایت ابن منکد رکوسنا ئی تھی ،توانہوں اپنے تمام گھر دالول سمیت حج کیاتھا۔

رَسُولِ اللَّهِ ← الْمُسْلِمُونَ فَمَنِ الْقَوْمُ؟ ← «مَنِ الْقَوْمُ؟» ← قَفَلَ رَسُولُ اللَّهِ فَلَمَّا كَانَ بِالرَّوْحَاءِ لَقِي رَكْبًا فَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ فَرَدُّوا عَلَيْهِ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَنَّهُ ← كُرَيْبًا ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُقْبَةَ أَخُو مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 514

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 515

515 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ سُوقَةَ قَالَ: قِيلَ لِابْنِ الْمُنْكَدِرِ أَتَحُجُّ وَعَلَيْكَ دَيْنٌ؟ فَقَالَ «الْحَجُّ أَقْضَى لِلدَّيْنِ»

محمد بن سوقہ بیان کرتے ہیں: این منکدر سے کہا گیا: اگر آپ کے ذمے قرض ہو، تو کیا آپ حج کر لیں گے؟ انہوں نے جواب دیا: حج زیادہ بہتر طور پرقرض ادا کروادے گا۔

قِيلَ لِابْنِ الْمُنْكَدِرِ أَتَحُجُّ وَعَلَيْكَ دَيْنٌ؟ فَقَالَ «الْحَجُّ أَقْضَى لِلدَّيْنِ» ← مُحَمَّدِ بْنِ سُوقَةَ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 515

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 516

516 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ وَأَخْبَرَنِي الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ تَحُجُّ بِالصِّبْيَانِ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ أَعْرِضُهُمْ عَلَى اللَّهِ»

منکد ربن محمد اپنے والد کے بارے میں یہ بات نقل کرتے ہیں:ان سے دریافت کیا گیا: کیا آپ بچوں کو حج کروائیں گے۔ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ میں انہیں اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں پیش کروں گا۔

أَبِيهِ أَنَّهُ قِيلَ لَهُ تَحُجُّ بِالصِّبْيَانِ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ أَعْرِضُهُمْ عَلَى اللَّهِ» ← وَأَخْبَرَنِي الْمُنْكَدِرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 516

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 517

517 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: سَمِعْتُ سُلَيْمَانَ بْنَ يَسَارٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: إِنَّ امْرَأَةً مِنْ خَثْعَمٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غَدَاةَ النَّحْرِ وَالْفَضْلُ رِدْفُهُ فَقَالَتْ: " إِنَّ فَرِيضَةَ اللَّهِ عَلَى عِبَادِهِ أَدْرَكَتْ أَبِي وَهُوَ شَيْخٌ كَبِيرُ لَا يَسْتَطِيعُ أَنْ يَسْتَمْسِكَ عَلَى الرَّاحِلَةِ فَهَلْ تَرَى أَنْ نَحُجَّ عَنْهُ؟ قَالَ: «نَعَمْ» قَالَ سُفْيَانُ: وَكَانَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَاهُ أَوَّلًا عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ وَزَادَ فِيهِ فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَوْ يَنْفَعُهُ ذَلِكَ؟ قَالَ: «نَعَمْ كَمَا لَوْ كَانَ عَلَى أَحَدِكُمْ دَيْنٌ فَقَضَاهُ» فَلَمَّا جَاءَنَا الزُّهْرِيُّ فَقَعَدَ بِهِ فَلَمْ يَقُلْهُ

حضرت عبد الله بن عباس خان ؓکرتے ہیں خثعم قبیلے سے تعلق رکھنے والی ایک عورت نے نبی اکرم ﷺسے قربانی کے دن صبح سوال کیا اس وقت حضرت فضل ؓ نبی اکرم ﷺکے پیچھے بیٹھے ہوئے تھے اس خاتون نے عرض کی:الله تعالیٰ نے اپنے بندوں پر جوحج فرض قرار دیا ہے، وہ میرے والد پر بھی لازم ہوگیا ہے، لیکن وہ عمر رسیدہ شخص ہیں۔ وہ سواری پر جم کر بیٹھ نہیں سکتے۔ آپ ﷺکی کیا رائے ہے کیا میں ان کی طرف سے حج کرلوں؟ نبی اکرمﷺنے جواب دیا: جی ہاں ۔ سفیان کہتے ہیں: عمرو بن دینار نے یہ روایت پہلے زہری کے حوالے سے سلیمان بن یسار کے حوالے سے حضرت عبداللہ بن عباس ؓکے حوالے سے ہمیں سنائی تھی اور انہوں نے اس میں یہ الفاظ ز ائدنقل کیے تھے۔ میں نے عرض کی: یا رسول اللہ (ﷺ)! کیا اس چیز کاا نہیں فائدہ ہوگا؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جی ہاں۔ جس طرح اگر کسی شخص کے ذمے قرض ہو اور وہ اسے ادا کر دے۔ جب زہری ہمارے پاس آئے، تو میں نے ان الفاظ کو مفقو د پایا انہوں نے یہ الفاظ بیان نہیں کیے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سُلَيْمَانَ بْنِ يَسَارٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 517

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 518

518 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: أَخْبَرَنِي طَاوُسٌ قَالَ [ص:448]: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «أَمَّا الَّذِي نَهَى عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَهُوَ الطَّعَامُ أَنْ يُبَاعَ حَتَّى يُسْتَوْفَى» وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ «حَتَّى يُكَالَ» قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ بِرَأْيهِ وَلَا أَحْسَبُ كُلَّ شَيْءٍ إِلَّا مِثْلَهُ

حضرت عبدالله بن عباس ؓبیان کرتے ہیں، جہاں تک اس چیز کاتعلق ہے ،جس سے نبی اکرم ﷺنے منع کیا ہے ،وہ ایسا اناج ہے ،جسے پورا (ماپنے)سے پہلے فروخت کر دیا جائے۔ یہاں سفیان نامی راوی نے بعض اوقات یہ الفاظ نقل کیے ہیں: "یہاں تک کہ اسے ماپ لیا جائے"۔ حضرت عبد الله بن عباس ؓنے اپنی رائے یہ بیان کی ہے:میں یہ سمجھتا ہوں ۔ ہر چیز کاحکم اس کی مانند ہے۔

أما الذي نهى عنه رسول الله فهو الطعام ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوْسٍ ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 518

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 519

519 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: قُلْتُ لِطَاوُسٍ، يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَوْ تَرَكْتَ الْمُخَابَرَةَ فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا فَقَالَ: أَيْ عَمْرُو أَخْبَرَنِي أَعْلَمُهُمْ بِذَلِكَ - يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ - «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَنْهَ عَنْهَا» وَلَكِنْ قَالَ «لَأَنْ يَمْنَحَ أَحَدُكُمْ أَخَاهُ أَرْضَهُ خَيْرٌ لَهُ مِنْ أَنْ يَأْخُذَ عَلَيْهِ خَرْجًا مَعْلُومًا» وَإِنَّ مُعَاذًا حِينَ قَدِمَ الْيَمَنَ أَقَرَّهُمْ عَلَيْهَا، وَإِنِّي أَيْ عَمْرٌو‍ أُعِينُهُمْ وَأُعْطِيهِمْ فَإِنْ رَبِحُوا فَلِي وَلَهُمْ وَإِنْ نَقَصُوا فَعَلَيَّ وَعَلَيْهِمْ وَإِنَّ الْحَيْقَلَةَ فِي الْأَنْصَارِ فَسَلْ عَنْهَا فَسَأَلْتُ عَلِيَّ بْنَ رِفَاعَةَ فَقَالَ هِيَ الْمُخَابَرَةُ

عمرو نامی راوی کہتے ہیں: میں نے طاؤس سے کہا: اے ابوعبدالرحمٰن ! اگر آپ (زمین کو) ٹھیکے پر دینا ترک کر دیں (تو یہ مناسب ہوگا)، کیونکہ لوگوں نے یہ بات بیان کی ہے نبی اکرم ﷺنے اس سے منع کیا ہے، تو طاؤس بولے: اے عمرو! جو صاحب ان سب لوگوں سے زیادہ علم رکھتے ہیں، طاؤس کی مراد حضرت عبداللہ بن عباس ؓ تھے، انہوں نے مجھے یہ بات بتائی ہے۔ نبی اکرم ﷺنے اس سے منع نہیں کیا آپ ﷺنے یہ ارشاد فرمایاتھا: "کوئی شخص اپنے کسی بھائی کو اپنی زمین (بلا معاوضہ) دیدے۔ یہ اس کے لیے اس سے زیادہ بہتر ہے کہ وہ اس سے اس کا تعین معاوضہ وصول کرے"۔ (پھر طاؤس نے بتایا) جب حضرت معاذؓ یمن تشریف لائے تھے، تو انہوں نے وہاں کے لوگوں کو اس طرزعمل پر باقی رہنے دیا تھا۔(عمرو کہتے ہیں:) میں ان لوگوں کی مدد کرتا ہوں اور انہیں عطیہ دیتا ہوں ،اگر انہیں فائدہ ہو تو وہ مجھے بھی ملتا ہے اور انہیں بھی ملتا ہے اگر پیداوار میں کمی ہو جائے ،تو اس کا نقصان میں بھی برداشت کرتا ہوں ۔ اور وہ لوگ بھی کرتے ہیں ۔ حقلہ کا رواج انصار میں تھا۔ تم اس کے بارے میں دریافت کرد. (راوی کہتے ہیں:) میں نے علی بن رفاعہ سے اس کے بارے میں دریافت کیا تو وہ بولے: یہ مخابرہ ہے۔

قُلْتُ لِطَاوُسٍ، يَا أَبَا عَبْدِ الرَّحْمَنِ لَوْ تَرَكْتَ الْمُخَابَرَةَ فَإِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 519

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 520

520 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ الدَّارِيِّ، عَنْ أَبِي الْمِنْهَالِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَدِمَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسَلِّفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَسْلَفَ فَلْيُسْلِفْ فِي تَمْرٍ مَعْلُومٍ، وَوَزْنٍ مَعْلُومٍ، وَكَيْلٍ مَعْلُومٍ إِلَى أَجَلٍ مَعْلُومٍ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓبیان کرتے ہیں: جب نبی اکرم ﷺمدینہ منورہ تشریف لائے، تو وہاں کے لوگ کھجوروں میں دو یا تین سال کے لیے بیع سلف کر لیتے تھے، تو نبی اکرم ﷺنے ارشادفرمایا: "جس نے بیع سلف کرنی ہو وہ کھجوروں کی متعین تعداد اور متعین وزن یا متعین ماپ میں متعین مدت تک کے لیے بیع سلف کرے"۔

قَدِمَ النَّبِيُّ الْمَدِينَةَ وَهُمْ يُسَلِّفُونَ فِي التَّمْرِ السَّنَتَيْنِ وَالثَّلَاثَ، ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِي الْمِنْهَالِ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ كَثِيرٍ الدَّارِيِّ، ← ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 520

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 521

521 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنِ ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَفِطْرٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا الطُّفَيْلِ يَقُولُ: قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ قَوْمَكَ يَزْعُمُونَ «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَمَلَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةِ» وَإِنَّهَا سُنَّةٌ فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: صَدَقُوا وَكَذَبُوا أَرَادَ فِطْرًا صَدَقُوا قَدْ رَمَلَ وَكَذَبُوا لَيْسَتْ بِسُنَّةٍ

ابوطفیل بیان کرتے ہیں : میں نے حضرت عبداللہ بن عباس ؓسے کہا: آپ کی قوم کے افراد یہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے بیت اللہ کارمل کیا تھا، اور صفا اور مروہ کا بھی رمل کیا تھایہ سنت ہے، تو حضرت عبداللہ بن عباس ؓ نے فرمایا: ان لوگوں نے کچھ بات ٹھیک کہی ہے اور کچھ غلط کہی ہے۔ فطرنامی راوی نے یہ الفاظ مزید نقل کیے ہیں کہ انہوں نے یہ بات سچ کہی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے رمل کیا تھا۔ انہوں نے یہ بات غلط کہی ہے،یہ سنت نہیں ہے۔

قُلْتُ لِابْنِ عَبَّاسٍ اِنَّ قَوْمَکَ یَزْعُمُونَ ← ابْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، وَفِطْرٍ أَنَّهُمَا سَمِعَا أَبَا الطُّفَيْلِ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 521

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 522

522 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ: أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِعَرَفَةَ فَوَجَدْتُهُ يَأْكُلُ رُمَّانًا، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ لَعَلَّكَ صَائِمٌ؛ «إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَصُمْ هَذَا الْيَوْمَ»

سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں: میں عرفہ میں حضرت عبد الله بن عباس ؓ کی خدمت میں حاضر ہوا ،تو میں نے انہیں انار کھاتے ہوئے دیکھا۔ وہ بولے: آگے آؤ اور تم بھی کھاؤ! شاید تم نے روزہ رکھا ہوا ہے۔ نبی اکرمﷺ نے اس دن روزہ نہیں رکھا تھا۔

أَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ بِعَرَفَةَ فَوَجَدْتُهُ يَأْكُلُ رُمَّانًا، فَقَالَ: ادْنُ فَكُلْ لَعَلَّكَ صَائِمٌ؛ ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 522

chevron_left Previous
1…606162…112
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter