مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ أُسَامَةَ بْنِ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 845
845 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثني زِيَادُ بْنُ عِلَاقَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ الْعَامِرِيَّ، قَالَ: شَهِدْتُ الْأَعَارِيبَ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا فِي كَذَا؟ فَقَالَ: «عِبَادَ اللَّهِ، وَضَعَ اللَّهُ الْحَرَجَ إِلَّا مَنِ اقْتَرَضَ مِنْ عِرْضِ أَخِيهِ شَيْئًا فَذَلِكَ الَّذِي حَرِجَ وَهَلَكَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ نَتَدَاوَى؟ قَالَ: «تَدَاوَوْا عِبَادَ اللَّهِ، فَإِنَّ اللَّهَ لَمْ يُنْزِلْ دَاءً إِلَّا وَقَدْ أَنْزَلَ لَهُ شِفَاءً، إِلَّا الْهَرَمَ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ فَمَا خَيْرُ مَا أُعْطِيَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ؟ قَالَ: «خُلُقٌ حَسَنٌ»
حضرت اسامہ بن شریک عامری ؓ بیان کرتے ہیں :میں اس وقت ان دیہاتیوں کے پاس موجود تھا وہ نبی اکرم ﷺسے یہ سوال کر رہے تھے کیا ہم پر اس معاملے میں گناہ ہوگا۔ اس معاملے میں ہوگا ،تو نبی اکرم ﷺنے فرمایا: اللہ کے بندو! الله تعالیٰ نے حرج کو اٹھا لیا ہے ماسوائے اس شخص کے جو اپنے کسی بھائی کی عزت کے درپے ہوتا ہے، تو یہ وہ چیز ہے جو حرج میں مبتلا کرتی ہے اور ہلاکت کا شکار کر دیتی ہے۔لوگوں نے عرض کی: یا رسول الله ﷺ! کیا ہم دوا استعمال کیا کریں؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: اے اللہ کے بندو! تم دوا استعمال کیا کرو کیونکہ الله تعالیٰ نے جو بھی بیماری نازل کی ہے الله تعالیٰ نے اس کے لیے شفا بھی نازل کی ہے۔ البتہ بڑھاپے کاحکم مختلف ہے۔ لوگوں نے عرض کی :یارسول اللهﷺ! بندہ مسلم کو جو چیزیں دی گئی ہیں ان میں سے سب سے بہتر کیا ہے؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: اچھے اخلاق۔
شَهِدْتُ الْأَعَارِيبَ يَسْأَلُونَ رَسُولَ اللَّهِ هَلْ عَلَيْنَا جُنَاحٌ فِي كَذَا فِي كَذَا؟ ← أُسَامَةَ بْنَ شَرِيكٍ الْعَامِرِيِّ ← زِيَادِ بْنِ عِلَاقَةَ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 845
