مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ الْحَكَمْ بْنِ عَمْرٍو الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 882
882 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «نَهَى عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ الْأَهْلِيَّةِ» فَقَالَ: قَدْ كَانَ يَقُولُ ذَلِكَ عِنْدَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَمْرٍو الْغِفَارِيُّ، عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَلَكِنْ أَبَى ذَلِكَ الْبَحْرُ يَعْنِي ابْنَ عَبَّاسٍ، وَقَرَأَ: {قُلْ لَا أَجِدُ فِيمَا أُوحِيَ إِلَيَّ مُحَرَّمًا} الْآيَةَ
عمرو بن دینار کہتے ہیں :میں نے جابر بن زید سے کہا لوگ یہ کہتے ہیں؟ نبی اکرم ﷺنے پالتو گدھوں کا گوشت کھانے سے منع کر دیا تھا، تو انہوں نے بتایا:حضرت حکم بن عمروؓ نبی اکرم ﷺکے حوالے سے یہ بات ہمارے سامنے بیان کی تھی لیکن(علم کے ) سمندریعنی حضرت عبدالله بن عباس ؓنے اس بات کو تسلیم نہیں کیا انہوں نے یہ آیت تلاوت کی:"تم یہ فرما دو !جو چیز میری طرف وحی کی گئی ہے اس میں ،میں اسے حرام نہیں پاتا۔"
قُلْتُ لِجَابِرِ بْنِ زَيْدٍ: إِنَّهُمْ يَزْعُمُونَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 882
