مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ بُسْرَةَ بِنْتِ صَفْوَانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 355
355 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ قَالَ: تَذَاكَرَ أَبِي وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْهُ، فَذَكَرَ عُرْوَةُ مَسَّ الذَّكَرِ، فَقَالَ أَبِي: إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ مَا سَمِعْتُ بِهِ قَالَ عُرْوَةُ: بَلَى، أَخْبَرَنِي مَرْوَانُ بْنُ الْحَكَمِ أَنَّهُ سَمِعَ بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ» فَقُلْتُ لِمَرْوَانَ فَإِنِّي أَشْتَهِي أَنْ تُرْسِلَ إِلَيْهَا، فَأَرْسَلَ إِلَيْهَا، وَأَنَا شَاهِدٌ رَجُلًا، أَوْ قَالَ حَرَسِيٍّ فَجَاءَ الرَّسُولُ مِنْ عِنْدِهَا فَقَالَ: إِنَّهَا قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَسَّ ذَكَرَهُ فَلْيَتَوَضَّأْ»
عبدالله بن ابوبکر کہتے ہیں: میرے والد اور عروہ بن زبیر کے درمیان اس بارے میں بحث ہوگئی کہ کون سے عمل کے بعد وضو کیا جاتا ہے (یعنی وضو کو توڑنے والی چیزیں کون سی ہیں؟) تو عروہ نے ان میں شرمگاہ کو چھونے کا بھی ذکر کیا ،تو میرے والد نے یہ بات بتائی یہ ایک ایسی چیز ہے جس کے بارے میں، میں نے کچھ نہیں سناعروہ نے کہا: ایساہی ہے۔ مجھے مردان بن حکم نے یہ بات بتائی ہے کہ اس نے سیدہ بسرہ بنت صفوانؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے: وہ کہتی ہیں: میں نے نبی اکرم ﷺکو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا ہے: "جو شخص اپنی شرمگاہ کو چھولے وہ وضوکرے“۔ تومیں نے مروان سے کہا: میری یہ خواہش ہےتم ان خاتون کو پیغام بھجواو اس نے انہیں پیغام بھجوایا میں اس وقت وہاں موجود تھا ۔شاید اس نے ایک آدمی کو بھیجایا کسی سپاہی کو بھیجا تو اس خاتون کے پاس سے وہ پیغام رساں واپس آیا اور بولا:انہوں نے یہ بات بیان کی ہے نبی اکرم ﷺنے یہ بات ارشاد فرمائی ہے، جوشخص اپنی شرمگاہ کو چھولے اسے وضو کر لینا چاہئے۔
أَنَّهَا ← حَرَسِيٍّ فَجَاءَ الرَّسُولُ مِنْ عِنْدِهَا ← شَاهِدٌ رَجُلًا، أَوْ ← بُسْرَةَ بِنْتَ صَفْوَانَ تَقُولُ: ← مَرْوَانَ بْنِ الْحَکَمِ أَنَّهُ ← عُرْوَةُ: بَلَى، ← بِهِ ← أَبِي: إِنَّ هَذَا لَشَيْءٌ مَا ← عُرْوَةُ مَسَّ الذَّ ← تَذَاكَرَ أَبِي وَعُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ مَا يُتَوَضَّأُ مِنْهُ، ← عَبْدُ اللہِ بْنُ اَبِیْ بَکْرِ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 355
