مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ صُهَيْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ · حديث 148
148 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ بِمِنًى قَالَ: قَالَ ابْنُ عُمَرَ: ذَهَبَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى مَسْجِدِ بَنِي عَمْرِو بْنِ عَوْفٍ بِقُبَا لِيُصَلِّيَ فِيهِ، فَدَخَلَتْ عَلَيْهِ رِجَالُ الْأَنْصَارِ يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ، فَسَأَلْتُ صُهَيْبًا وَكَانَ مَعَهُ كَيْفَ كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَرُدُّ عَلَيْهِمْ حِينَ كَانُوا يُسَلِّمُونَ عَلَيْهِ وَهُوَ يُصَلِّي؟ فَقَالَ صُهَيْبٌ: «كَانَ يُشِيرُ إِلَيْهِمْ بِيَدِهِ» قَالَ سُفْيَانُ: فَقُلْتُ لِرَجُلٍ سَلْهُ أَسَمِعْتَهُ مِنِ ابْنِ عُمَرَ؟ فَقَالَ: يَا أَبَا أُسَامَةَ أَسَمِعْتَهُ مِنَ ابْنِ عُمَرَ؟ فَقَالَ: أَمَّا أَنَا فَقَدْ كَلَّمْتُهُ وَكَلَّمَنِي وَلَمْ يَقُلْ سَمِعْتُهُ مِنْهُ
حضرت عبداللہ بن عمر ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺقبامیں بنوعمرو بن عوف محلے کی مسجد میں تشریف لے گئے تا کہ آپ ﷺتو وہاں نماز ادا کریں کچھ انصاری سلام کرنے کے لیے آپ ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے (حضرت عبد الله بن عمرؓ کا بیان کرتے ہیں) میں نے حضرت صہیبؓ سے دریافت کیا: کیونکہ وہ اس وقت نبی اکرم ﷺکے ساتھ تھے نبی اکرم ﷺنے انہیں کیسے جواب دیا تھا؟ جب ان لوگوں نے نبی اکرمﷺکو نماز پڑھنے کے دوران سلام کیا تھا، تو حضرت صہیبؓ نے بتایا: نبی اکرمﷺنے انہیں ہاتھ کے ذریے اشارہ کیا تھا۔سفیان نامی راوی کہتے ہیں : میں نے ایک صاحب سے کہا:تم ان سے (یعنی زید بن اسلم نامی راوی سے) یہ سوال کرو کیا آپ نے خود حضرت عبدالله بن عمرؓ کی زبانی یہ بات سنی ہے، تو اس شخص نے یہ سوال کیا:اے ابواسامہ! کیا آپ نے حضرت عبدالله بن عمرؓ کی زبانی خود یہ بات سنی ہے تو انہوں نے فرمایا: جہاں تک میرا معاملہ ہے تو میں نے حضرت عبداللہ بن عمر ؓ کے ساتھ کلام کیا ہے انہوں نے میرے ساتھ کلام کیا ہے، تاہم انہوں نےیہ صراحت نہیں کی کہ میں نے حضرت عبدالله بن عمرؓ کی زبانی یہ حدیث سنی۔
زيد بن أسلم بمني ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 148
