مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ مُعَاذٍ التَّيْمِيِّ أَوِ ابْنِ مُعَاذٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 875
875 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا حُمَيْدٌ الْأَعْرَجُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهُ مُعَاذٌ أَوِ ابْنُ مُعَاذٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْزَلَ النَّاسَ بِمِنًى مَنَازِلَهُمْ، فَأَنْزَلَ الْمُهَاجِرِينَ وَأَنْزَلَ الْأَنْصَارَ شُعَبَهُمْ، قَالَ: وَعَلَّمَ النَّاسَ مَنَاسِكَهُمْ، قَالَ: وَفَتَحَ اللَّهُ أَسْمَاعَنَا، فَإِنَّا لَنَسْمَعُ وَنَحْنُ فِي رِحَالِنَا، فَكَانَ فِيمَا عَلَّمَنَا أَنْ قَالَ: «إِذَا رَمَيْتُمُ الْجَمْرَةَ فَارْمُوهَا بِمِثْلِ حَصَى الْخَذْفِ»
حضرت معاذؓ یا حضرت این معاذتیمیؓ بیان کرتے ہیں، نبی اکرمﷺنے منی ٰمیں لوگوں کوان کی پڑاؤ کی جگہ پر پڑاؤ کرنے کی ہدایت کی، تو مہاجرین اور انصار نے اپنی مخصوص گھاٹیوں میں پڑاؤ کیا۔راوی بیان کرتے ہیں، نبی اکرم ﷺنے لوگوں کو مناسک حج کی تعلیم دی۔ راوی کہتے ہیں: الله تعالیٰ نے ہماری سماعت کو کھول دیا تو ہم نے اپنے پڑاؤ کی جگہ پر رہتے ہوئے نبی اکرم ﷺکی آواز سن لی۔ نبی اکرم ﷺنے ہمیں تعلیم دی اس میں یہ بات بھی تھی۔ آپ ﷺنے ارشادفرمایا: "جب تم جمرہ کی رمی کر وتو کنکری کے ذریعے کرنا جو چٹکی میں آجاتی ہو۔“
رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ يُقَالُ لَهُ مُعَاذٌ أَوِ ابْنُ مُعَاذٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ ← حُمَيْدٍ الْأَعْرَجِ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 875
