مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ دُكَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 917
917 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسًا، يَقُولُ: ثني دُكَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُزَنِيُّ، قَالَ: أَتَيْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي أَرْبَعِمِائَةِ رَاكِبٍ نَسْأَلُهُ الطَّعَامَ، فَقَالَ: «يَا عُمْرُ اذْهَبْ فَأَطْعِمْهُمْ، وَأَعْطِهِمْ» ، قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا عِنْدِي إِلَّا آصِعٍ مِنْ تَمْرٍ مَا تَقِيظُ عِيَالِي، فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: اسْمَعْ وَأَطِعْ، فَقَالَ عُمْرُ: سَمْعٌ وَطَاعَةٌ، قَالَ: فَانْطَلَقَ عُمَرُ حَتَّى أَتَى عِلْيَةً لَهُ، فَأَخْرَجَ مِفْتَاحًا مِنْ حُجُزَتِهِ فَفَتَحَهَا، فَقَالَ لِلْقَوْمِ: ادْخُلُوا فَدَخَلُوا، وَكُنْتُ آخِرَ الْقَوْمِ دُخُولًا، فَأَخَذْتُ وَأَخَذْتُ، ثُمَّ الْتَفَتُّ فَإِذَا مِثْلُ الْفَصِيلِ مِنَ التَّمْرِ
حضرت دکین بن سعیدمزنی ؓبیان کرتے ہیں:ہم400 سواروں کے ہمراہ نبی اکرم ﷺکی خدمت میں حاضر ہوئے ہم نے آپﷺسے کھانے کے لیے مانگا، تو آپ ﷺنے فرمایا:اے عمر!جا وانہیں کھانا کھلاو اورانہیں عطیات دو۔ انہوں نے عرض کی:یارسول الله (ﷺ)! میرے پاس تو کھجوروں کے چند صاع ہیں۔ جو صرف میرے گھر والوں کے اس موسم کی خوراک کے لیے کفایت کریں گے۔ حضرت ابو بکرؓ بولے :تم اطاعت وفرمانبرداری کروتو حضرت عمر ؓنے عرض کی:میں اطاعت وفرمانبرداری کرتا ہوں۔راوی کہتے ہیں: پھر حضرت عمرؓگئے اور اپنے (اناج کے کمرے کے پاس آے) انہوں نے اپنے تہبند باندھنے کی جگہ سے چابی نکالی اس کے دروازے کو کھولا اور حاضرین سے کہا :تم لوگ اندر آو۔ میں اندر داخل ہونے والا سب سے آخری فردتھا۔ میں نے بھی وہاں سے خوراک حاصل کی، میں نے توجہ کی، تو وہاں اتنی کھجوریں تھیں ،جتنا اونٹنی کا بچہ ہوتا ہے، جس سے دودھ چھڑایا گیا ہو۔
«يَا عُمَرُ، اذْهَبْ فَأَطْعِمْهُمْ وَأَعْطِهِمْ»، ← أَتَيْنَا رَسُولَ اللهِ فِي أَرْبَعِمِائَةِ رَاكِبٍ نَسْأَلُهُ الطَّعَامَ، ← دُكَيْنُ بْنُ سَعِيدٍ الْمُزَنِيُّ، ← قَيْسًا ← ابْنِ أَبِي خَالِدٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 917
