مسند الحميدي · کتاب ‹ بَابٌ فِي الْأَقْضِيَةِ · حديث 1114
1114 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، سَمِعَهُ مِنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ يُحَدِّثُهُ، عَنْ أَبِي مَيْمُونَةَ، قَالَ: أَتَى أَبَا هُرَيْرَةَ رَجُلٌ فَارِسِيٌّ، وَامْرَأَةٌ لَهُ يَخْتَصِمَانِ فِي ابْنٍ لَهُمَا، فَقَالَ الْفَارِسِيُّ: يَا أَبَا هُرَيْرَةَ هَذَا بِيبَرُ، قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: لَأَقْضِيَنَّ بَيْنَكُمَا بِمَا شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى بِهِ، يَا غُلَامُ، هَذَا أَبُوكَ وَهَذِهِ أُمُّكَ، فَاخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ، ثُمَّ قَالَ أَبُو هُرَيْرَةَ: فَشَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَتَاهُ رَجُلٌ وَامْرَأَةٌ يَخْتَصِمَانِ فِي ابْنٍ لَهُمَا، فَقَالَ الرَّجُلُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنِي يَسْقِينِي مِنْ بِئْرِ أَبِي عِنَبَةَ، قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «يَا غُلَامُ هَذَا أَبُوكَ، وَهَذِهِ أُمُّكَ فَاخْتَرْ أَيَّهُمَا شِئْتَ»
ابومیمونہ بیان کرتے ہیں: ایک ایرانی شخص اور اس کی بیوی حضرت ابو ہریرہؓ کے پاس آئے وہ دونوں اپنے بیٹے کے بارے میں جھگڑا کر رہے تھے۔ایرانی نے کہا: اے ابو ہریرہ ؓ یہ ہمارا بیٹا ہے ،تو حضرت ابو ہریرہ ؓبولے:میں تم دونوں کے درمیان وہ فیصلہ دوں گا جو میں نے نبی اکرم ﷺکو فیصلہ دیتے ہوئے دیکھا ہے۔اے لڑ کے !یہ تمہارے ابو ہیں اور تمہاری امی ہےتم ان دونوں میں سے جسے چاہو اختیارکرلو۔پھر حضرت ابو ہریرہ ؓنے یہ بات بیان کی میں نبی اکرمﷺکے پاس موجود تھا ایک شخص اور اس کی بیوی نبی اکرم ﷺکی خدمت میں اپنے بیٹے کے بارے میں ایک مقدمہ لے کر حاضر ہوئے۔ اس شخص نے عرض کیا: یا رسول اللد ﷺیہ میرا بیٹا ہے ،جو ابو عنبہ کے کنوئیں سے مجھے پانی پلاتا ہے۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا:اے لڑکے یہ تمہارے ابو ہیں یہ تمہاری امی ہیں تم ان دونوں میں سے جسے چاہو اختیار کرلو۔
أَبِي مَيْمُونَةَ2 ← زِيَادُ بْنُ سَعْدٍ، سَمِعَهُ مِنْ هِلَالِ بْنِ أَبِي مَيْمُونَةَ، يُحَدِّثُهُ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 1114
