مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 911
911 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ السِّخْتِيَانِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، قَالَ: خَذَفَ قَرَابَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ عِنْدَهُ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: " أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَى عَنْهَا، وَقَالَ: إِنَّهَا لَا تَصِيدُ صَيْدًا، وَلَا تَنْكَأُ عَدُوًّا، وَإِنَّهَا تَفْقَأُ الْعَيْنَ، وَتَكْسَرُ السِّنَّ " فَعَادَ فَخَذَفَ، فَقَالَ لَهُ ابْنُ مُغَفَّلٍ: «أُحَدِّثُكَ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَى عَنْهَا وَتَعُودُ، لَا أُكَلِّمُكَ أَبَدًا»
سعید بن جبیر بیان کرتے ہیں:حضرت عبد الله بن مغفل ؓکے کسی قریبی عزیز نے کسی جانور کوکنکری ماری ان کی موجودگی میں ایسا ہوا تو حضرت عبداللہؓ نے اسے ایسا کرنے سے منع کیا اور یہ بات بیان کی : نبی اکرم ﷺنے اس سے منع کیا ہے۔ نبی اکرم ﷺنے ارشاد فرمایا ہے: یہ (کنکری) شکار نہیں کرتی ہے، دشمن کوقتل نہیں کرتی ہے ،یہ صرف آنکھ پھوڑتی ہے اور دانت توڑتی ہے۔اس شخص نے دوبارہ یہ حرکت کی اور کنکری ماری تو حضرت عبد الله بن مغفل ؓنے اس سے کہا: میں نے تمہیں نبی اکرم ﷺ کے حوالے سے حدیث بیان کی ہے کہ نبی اکرم ﷺنے ایسا کرنے سے منع کیا ہے اور تم نے دوبارہ یہ حرکت کی ہے۔ میں تمہارے ساتھ بھی کلام نہیں کروں گا۔
خَذَفَ قَرَابَةُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُغَفَّلٍ عِنْدَهُ، فَنَهَاهُ عَنْهَا، وَقَالَ: ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 911
