مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثَا أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 871
871 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ سِنَانِ بْنِ أَبِي سِنَانٍ، عَنْ أَبِي وَاقِدٍ اللَّيْثيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَمَّا خَرَجَ إِلَى حُنَيْنٍ مَرَّ بِشَجَرَةٍ يُقَالُ لَهَا ذَاتُ أَنْوَاطٍ، يُعَلِّقُ الْمُشْرِكُونَ عَلَيْهَا أَسْلِحَتَهُمْ، فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، اجْعَلْ لَنَا ذَاتَ أَنْوَاطٍ كَمَا لَهُمْ ذَاتُ أَنْوَاطٍ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " اللَّهُ أَكْبَرُ، هَذَا كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ {اجْعَلْ لَنَا إِلَهًا كَمَا لَهُمْ آلِهَةٌ} [الأعراف: 138] ، لَتَرْكَبُنَّ سَنَنَ مَنْ كَانَ قَبْلَكُمْ "
حضرت ابو اقد لیثی ؓ بیان کرتے ہیں :جب نبی اکرمﷺحنین کی طرف نکلے ،تو آپ ﷺکا گزر ایک درخت کے پاس سے ہوا جس کا نام "ذات انواط "تھا۔ مشرکین اپنا اسلحہ اس پر لٹکایا کرتے تھے۔لوگوں نے عرض کی یارسول اللهﷺ!ہمارے لیے بھی کوئی ذات انواط مقرر کر دیں جس طرح ان لوگوں کاذات انواط تھا، تو نبی اکرم ﷺنے فرمایا:اللہ اکبر! یہ تو اسی طرح ہے ،جس طرح بنی اسرائیل نے کہا تھا:"تم ہمارے لیے بھی اسی طرح کا معبود بنادو جس طرح ان کا معبود ہے۔ "(پھر نبی اکرم ﷺنے فرمایا:) تم لوگ اپنے پہلے کے لوگوں کے طریقوں پرضرورعمل کروگے۔
أبي واقد الليثي ← سنان بن أبي سنان ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 871
