مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 143
143 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ، ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: «تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنَاكِبِ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: " حَضَرْتُ سُفْيَانَ وَسَأَلَهُ عَنْهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ فَحَدَّثَهُ وَقَالَ فِيهِ: حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ثُمَّ قَالَ: حَضَرْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ أَتَى الزُّهْرِيَّ فَقَالَ: يَا أَبَا بَكْرٍ إِنَّ النَّاسَ يُنْكِرُونَ عَلَيْكَ حَدِيثَيْنِ تُحَدِّثُ بِهِمَا فَقَالَ: مَا هُمَا؟ قَالَ تَيَمَّمْنَا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمَنَاكِبِ فَقَالَ الزُّهْرِيُّ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ عَنْ أَبِيهِ عَنْ عَمَّارٍ قَالَ: وَحَدِيثُ عُمَرَ أَنَّهُ أَمَرَ بِالْوُضُوءِ مِنْ مَسِّ الْإِبِطِ، فَرَأَيْتُ الزُّهْرِيَّ كَأَنَّهُ أَنْكَرَهُ، وَقَدْ كَانَ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ حَدَّثَنَاهُ عَنِ الزُّهْرِيِّ قَبْلَ ذَلِكَ فَذَكَرْتُهُ لِعَمْرٍو فَقَالَ: بَلَى قَدْ حَدَّثَنَا بِهِ "
حضرت عمار بن یاسرؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کے زمانہ اقدس میں ہم نے کندھوں تک تمیم کیا ہے۔ ابوبکر نامی راوی کہتے ہیں: میں سفیان کے پاس موجود تھا یحیٰی بن سعید القطان نے ان سے اس بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے یہ حدیث سنائی اور اس میں یہ بات بیان کی کہ زہری نے یہ بات بیان کی ہے۔ پھر انہوں نے یہ بات بیان کی میں اسماعیل بن امیہ کے پاس موجودتھا دہ زہری کے پاس آئے اور بولے: اے ابوبکر ! (یہ ابن شہاب زہری کی کنیت ہے) لوگ آپ کی بیان کردہ دواحادیث پر اعتراض کرتے ہیں زہری نے دریافت کیا: وہ کون سی ہیں، تو انہوں نے بتایا: یہ روایت کہ ہم نبی اکرمﷺ کے زمانہ اقدس میں کندھوں تک تیمم کیا کرتے تھے تو زہری نے کہا: عبدالله بن عبداللہ نے اپنے والد کے حوالے سے حضرت عمار ؓکے حوالے سے یہ روایت مجھے سنائی ہے۔ انہوں نے یہ کہ ایک روایت حضرت عمر ؓ کے حوالے سے منقول ہے کہ انہوں نے اس شخص کو وضو کرنے کا حکم دیاجواپنی بغل کو چھو لیتا ہے تو مجھے زہری کے چہرے پر یوں محسوس ہوا کہ گویا نہوں نے اس روایت کا انکار کیا ہے۔(یعنی انہوں نے یہ روایت بیان نہیں کی ہے) حالانکہ عمرو بن دینار اس سے پہلے زہری کے حوالے سے یہ روایت ہمیں سنا چکے تھے۔ میں نے بعد میں عمرو سے اس روایت کا تذکرہ کیا تو وہ بولے:جی ہاں!انہوں نے یہ روایت ہمیں سنائی ہے۔
يَا أَبَا بَكْرٍ ← حَضَرْتُ إِسْمَاعِيلَ بْنَ أُمَيَّةَ أَتَى الزُّهْرِيَّ ← الزُّهْرِيِّ ثُمَّ ← فِيهِ ← سَأَلَهُ عَنْهُ يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْقَطَّانُ ← أَبُو بَكْرٍ: حَضَرْتُ سُفْيَانَ ← تَیَمَّمْنَا مَعَ النَّبِیِّ اِلَی الْمَنَاکِبِ۔ ← عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ ← أَبِيهِ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُتْبَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 143
