مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 441
441 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي بُشَيْرُ بْنُ يَسَارٍ قَالَ: سَمِعْتُ سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيَّ يَقُولُ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ حَتَّى إِذَا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ وَبَيْنَنَا وَبَيْنَهَا رَوْحَةٌ «دَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالزَّادِ فَلَمْ يُؤْتَ إِلَّا بِسَوِيقٍ فَلَاكَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَلُكْنَاهُ مَعَهُ ثُمَّ مَضْمَضَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَمَضْمَضْنَا مَعَهُ ثُمَّ صَلَّى بِنَا الْمَغْرِبَ وَصَلَّيْنَا مَعَهُ وَلَمْ يَتَوَضَّأْ»
حضرت سوید بن نعمان انصاری ؓ بیان کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم ﷺکے ہمراہ خیبر کی طرف روانہ ہوئے ،جب ہم "صہباء "کے مقام پر پہنچے۔ اور ہمارے اور ان کے درمیان ایک منزل کا فاصلہ رہ گیا ،تو نبی اکرم ﷺنے زادسفر منگوایا تو آپ ﷺکی خدمت میں ستو پیش کیے گئے۔ نبی اکرم ﷺنے وہی چبا لیے۔ آپ ﷺکے ساتھ ہم نے بھی وہ چبالیے۔ پھرنبی اکرم ﷺنے کلی کی آپﷺکے ساتھ ہم نے بھی کلی کی پھر نبی اکرم ﷺنے ہمیں مغرب کی نماز پڑھائی ہم نے آپ ﷺکی اقتداء میں نماز ادا کی۔ نبی اکرمﷺنے از سر نو وضونہیں کیا۔
سُوَيْدَ بْنَ النُّعْمَانِ الْأَنْصَارِيَّ ← بَشِيرِ بْنِ يَسَارٍ، ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 441
