مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثَا وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 909
909 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَاصِمُ بْنُ كُلَيْبٍ الْجَرْمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي، يَقُولُ: سَمِعْتُ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيَّ، قَالَ: «رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا افْتَتَحَ الصَّلَاةَ رَفَعَ يَدَيْهِ، وَإِذَا رَكَعَ وَبَعْدَ مَا يَرْفَعُ رَأْسَهُ مِنَ الرُّكُوعِ، وَرَأَيْتُهُ إِذَا جَلَسَ فِي الصَّلَاةِ أَضْجَعَ رِجْلَهُ الْيُسْرَى وَنَصَبَ الْيُمْنَى، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُسْرَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُسْرَى، وَبَسَطَهَا، وَوَضَعَ يَدَهُ الْيُمْنَى عَلَى فَخِذِهِ الْيُمْنَى، وَقَبَضَ ثِنْتَيْنِ وَحَلَّقَ حَلَقَةً وَدَعَا هَكَذَا» وَنَصَبَ الْحُمَيْدِيُّ السَّبَّابَةَ، قَالَ وَائِلٌ: «ثُمَّ أَتَيْتُهُمْ فِي الشِّتَاءِ فَرَأَيْتُهُمْ يَرْفَعُونَ أَيْدِيَهُمْ فِي الْبَرَانِسِ»
حضرت وائل بن حجر حضرمیؓ بیان کرتے ہیں : میں نے نبی اکرمﷺکود یکھاجب آپ ﷺنماز کا آغاز کرتے تھے ،تو رفع یدین کرتے تھے جب رکوع میں جاتے تھے اور جب رکوع سے سر اٹھاتے تھے اس وقت بھی رفع یدین کرتے تھے۔ میں نے آپ ﷺکو دیکھا کہ جب آپ ﷺنماز کے دوران بیٹھتے تھے، تو آپ ﷺاپنی بائیں ٹانگ کو بچھا لیتے تھے اور دائیں پاؤں کو کھڑ ارکھتے تھے۔آپ ﷺاپنا بایاں ہاتھ بائیں زانوں پر رکھتے تھے اور اسے کھول کے رکھتے تھے، جبکہ دایاں ہاتھ دائیں زانوں پر رکھتے تھے، جس میں آپ ﷺدوانگلیوں کو بند کر کے ان کا حلقہ بناتے تھے اور اس طرح دعامانگتے تھے۔ امام حمیدی نے شہادت کی انگلی کے ذریعے اشارہ کر کے یہ بتایا۔حضرت وائل بن حجرؓبیان کرتے ہیں:میں پھر سردی کے موسم میں وہاں آیا، تو میں نے ان لوگوں کو دیکھا کہ وہ لوگ اپنی چادروں کے اندر ہی رفع یدین کررہے تھے۔
وائل بن حجر الحضرمي ← أَبِي ← عاصمِ بنِ كليبٍ الجرميِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 909
