مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ قَبِيصَةَ بْنِ مُخَارِقٍ الْهِلَالِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 838
838 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا هَارُونُ بْنُ رِئِابٍ، وَكَانَ يُخْفِي الزُّهْدَ، قَالَ: سَمِعْتُ كِنَانَةَ بْنَ نَعِيمٍ يُحَدِّثُ، عَنْ قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ، قَالَ: تَحَمَّلْتَ بِحِمَالَةٍ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلْتُهُ، قَالَ: «نُؤَدِّيهَا أَوْ نُخْرِجُهَا عَنْكَ إِذَا قَدِمَتْ نَعَمٌ لِلصَّدَقَةِ» ، ثُمَّ قَالَ: " إِنَّ الْمَسْأَلَةَ حُرِّمَتْ إِلَّا فِي ثَلَاثٍ: رَجُلٍ تَحَمَّلَ بِحِمَالَةٍ فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةَ حَتَّى يُؤَدَّيْهَا، ثُمَّ يُمْسِكْ، وَرَجُلٍ أَصَابَتْهُ فَاقَةٌ وَحَاجَةٌ حَتَّى شَهِدَ أَوْ تَكَلَّمَ ثَلَاثَةٌ مِنْ ذَوِي الْحِجَا مِنْ قَوْمِهِ أَنَّ بِهِ فَاقَةً وَحَاجَةً، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ سَدَادًا مِنْ عَيْشٍ، أَوْ قَوامًا مِنْ عَيْشٍ، ثُمَّ يُمْسِكُ، وَرَجُلْ أَصَابَتْهُ جَائِحَةٌ اجْتَاحَتْ مَالَهُ، فَحَلَّتْ لَهُ الْمَسْأَلَةُ حَتَّى يُصِيبَ سَدَادًا مِنْ عَيْشٍ أَوْ قَوامًا مِنْ عَيْشٍ، ثُمَّ يُمْسِكُ، وَمَا سِوَى ذَلِكَ فَهُوَ سُحْتٌ "
حضرت قبیصہ بن مخارق ؓبیان کرتے ہیں: میں نے ایک ادائیگی اپنے ذمے لے لی (جو کسی دوسرے شخص کے ذمےلا زم تھی) میں نبی اکرم ﷺکی خدمت میں حاضر ہوا۔ تا کہ آپ ﷺسے مدد مانگوں، تو آپ ﷺنے ارشادفرمایا: "جب صدقہ کے اونٹ آئیں گے ،تو ہم تمہیں ادا کردیں گے" پھر آپ ﷺنے ارشاد فرمایا: "مانگنا حرام قرار دیا گیا ہے۔ سوائے تین لوگوں کے ،ایک وہ شخص جو کسی دوسرے(کی ادائیگی) اپنے ذمے لے۔ اس کے لیے مانگنا حلال ہو جاتا ہے یہاں تک کہ وہ اسے ادا کر دے ،تو پھر مانگنے سے رک جائے۔ ایک وہ شخص جسے فاقہ اور حاجت لاحق ہو یہاں تک کہ اس کی قوم سے تعلق رکھنے والے تین سمجھدار لوگ اس بات کی گواہی دیں۔ یا یہ بات کریں کہ اس شخص کو فاقہ اور ضرورت لاحق ہے ،تو ایسےشخص کے لیے مانگنا جائز ہو جاتا ہے، یہاں تک کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کی تکمیل کا سامان حاصل کر لے تو پھر وہ مانگنے سے رک جائے۔ اور ایک شخص جسے کوئی آفت لاحق ہو جائے، جو اس کے مال کو برباد کر دے تو اس کے لیے مانگنا جائز ہو جاتا ہے ،یہاں تک کہ وہ اپنی بنیادی ضروریات کے لیے امداد حاصل کر لے ،تو پھر اس سے رک جائے، ان کے علاوہ جوبھی مانگتا ہے وہ حرام ہوگا"۔
«نُؤَدِّيهَا أَوْ نُخْرِجُهَا عَنْكَ إِذَا قَدِمَتْ نَعَمٌ لِلصَّدَقَةِ» ثُمَّ ← تَحَمَّلْتَ بِحِمَالَةٍ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ فَسَأَلْتُهُ، ← قَبِيصَةَ بْنِ الْمُخَارِقِ ← کِنَانَةَ بْنِ نُعَيْمٍ ← هَارُونُ بْنُ رِئِابٍ، وَكَانَ يُخْفِي الزُّهْدَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 838
