مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ ابْنِ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 587
587 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ الْجُمَحِيُّ أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا مِنْ أَخْوَالِهِ مِنَ الْأَزْدِ يُقَالَ لَهُ يَزِيدُ بْنُ شَيْبَانَ قَالَ: أَتَانَا ابْنُ مِرْبَعٍ الْأَنْصَارِيُّ وَنَحْنُ بِعَرَفَةَ فِي مَكَانٍ يُبَاعِدُهُ عَمْرٌو مِنْ مَوْقِفِ الْإِمَامِ قَالَ: فَقَالَ: إِنِّي رَسُولُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَيْكُمْ يَقُولُ: «كُونُوا عَلَى مَشَاعِرِكُمْ هَذِهِ فَإِنَّكُمْ عَلَى إِرْثٍ مِنْ إِرْثِ إِبْرَاهِيمَ عَلَيْهِ السَّلَامُ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: «وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا قَالَ اثْبُتُوا وَرُبَّمَا قَالَ أَبِيكُمْ إِبْرَاهِيمَ»
حضرت یزید بن شیبان ؓبیان کرتے ہیں۔ حضرت ابن مربع انصاریؓ ہمارے پاس تشریف لائے ہم اس وقت عرفہ میں ایسی جگہ وقوف کیے ہوئے تھے۔ جو نبی اکرم ﷺکے وقوف کی جگہ سے دور تھی انہوں نے بتایا: میں اللہ کے رسول ﷺکی طرف سے پیغام رساں کے طور پر تمہارے پاس آیا ہوں۔ آپ ﷺنے یہ ارشادفرمایا ہے: "تم اپنے اسی مقام تک رہنا کیونکہ تم حضرت ابراہیم ؑکی وراثت کے وارث ہو۔" امام حمیدی ؒ کہتے ہیں : سفيان نامی راوی بعض اوقات یہ کہا کرتے تھے۔ کہ تم ان الفاظ کو یاد رکھو اور بعض اوقات یہ کہتے تھے: تم اپنے جد امجد حضرت ابراہیم ؑ کے وارث ہو۔
عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ صَفْوَانَ الْجُمَحِيُّ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Hadith 587
