مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 578
578 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ، عَنْ أَبِيهِ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ وَكَانَ مِنْ عُصَاةِ قُرَيْشٍ مِمَّنْ يُسَمَّى الْعَاصَ «فَسَمَّاهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُطِيعًا» وَلَمْ يُدْرِكِ الْإِسْلَامَ مِنْ عُصَاةِ قُرَيْشٍ غَيْرُهُ، يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَوْمَ فَتْحِ مَكَّةَ يَقُولُ: «لَا يُقْتَلُ قُرَشِيٌّ صَبْرًا بَعْدَ هَذَا الْيَوْمِ أَبَدًا» قَالَ سُفْيَانُ «يَعْنِي عَلَى الْكُفْرِ»
حضرت مطیع بن اسود ؓ ان لوگوں میں سے ایک ہیں ، جن کا نام عاص تھا اور ان کا تعلق قریش کے ساتھ تھا۔نبی اکرم ﷺ ے ان کا نام مطیع رکھ دیا۔ قریش کے "عاص" نامی افراد میں صرف انہیں اسلام قبول کرنے کی سعادت حاصل ہوئی وہ بیان کرتے ہیں ۔ فتح مکہ کے دن میں نے نبی اکرم ﷺکو یہ ارشادفرماتے ہوئے سنا۔" آج کے دن کے بعد بھی کبھی کسی قریشی کو باندھ کرقتل نہیں کیا جائے گا ۔“ سفیان کہتے ہیں، یعنی اس کے کفر کی وجہ سے قتل نہیں کیا جائے گا۔
أَبِيهِ مُطِيعِ بْنِ الْأَسْوَدِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُطِيعٍ ← الشَّعْبِيِّ، ← زَکَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 578
