مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 886
886 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنْ مُزَاحِمِ بْنِ أَبِي مُزَاحِمٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ، عَنْ مُحَرِّشٍ الْكَعْبِيِّ، قَالَ: «اعْتَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْجِعْرَانَةِ لَيْلًا، فَنَظَرْتُ إِلَى ظَهْرِهِ كَأَنَّهُ سَبِيكَةُ فِضَّةٍ، وَأَصْبَحَ كَبَائِتٍ» [ص:112] قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: " وَكَانَ سُفْيَانُ، يَقُولُ: فِيهِ مُحْرِيرٌ الْكَعْبِيُّ، فَإِنِ اسْتَفْهَمَهُ أَحَدٌ، قَالَ: مُجَرِّشٌ، أَوْ مُجَرِّسٌ، أَوْ مُحْرِسٌ، رُبَّمَا قَالَ: ذَا، وَذَا وَكَانَ أَبَدًا يَضْطَرِبُ فِي الِاسْمِ "، قَالَ الْحُمَيْدِيُّ: «وَهُوَ مُحَرِّشٌ»
حضرت محرش کعبیؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے "جعر انہ" سے رات کے وقت عمرہ کیا میں نے آپﷺکی پشت کی طرف دیکھا تو وہ چاندی کے ٹکڑے کی مانند تھی۔ نبی اکرمﷺ صبح کے وقت" جعر انہ "میں موجود تھے یوں جیسے آپ ﷺنے رات یہیں بسرکی ہے۔ امام حمیدی بیان کرتے ہیں :سفیان اس روایت میں بعض اوقات محرش کعبی ؓ کا ذکر کرتے تھے۔ اگر کوئی شخص ان سے اس بارے میں دریافت کرتا تو وہ یہ جواب دیتے تھے ان کانام یا مجرش ہے یامحرش ہے یامخرش ہے۔ اور بعض اوقات وہ یہ بھی کہتے تھے :یایہ ہے یاوہ ہے۔یعنی وہ ان کے نام کے بارے میں ہمیشہ اضطراب کا شکار رہتے تھے۔ امام حمیدی کہتے ہیں: ان کا نام محرش ہے۔
مُحَرِّشٍ الْکَعْبِيِّ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خَالِدِ بْنِ أُسَيْدٍ ← مُزَاحِمُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أُمَيَّةَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 886
