مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ أُمِّ سَلَمَةَ زَوْجَةِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَاسْمُهَا هِنْدُ بِنْتُ أَبِي أُمَيَّةَ الْمَخْزُومِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 291
291 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي نَبْهَانُ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتِبٌ وَكَانَ عِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ» قَالَ سُفْيَانُ انْتَهَى حِفْظِي مِنَ الزُّهْرِيِّ إِلَى هَذَا فَأَخْبَرَنِي بَعْدُ مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ نَبْهَانَ قَالَ: كُنْتُ أَقُودُ بِأُمِّ سَلَمَةَ بَغْلَتَهَا، فَقَالَتْ لِي: يَا نَبْهَانُ كَمْ بَقِيَ عَلَيْكَ مِنْ مُكَاتَبَتِكَ؟ فقُلْتُ: أَلْفَ دِرْهَمٍ قَالَ: فَقَالَتْ: أَفَعِنْدَكَ مَا تُؤَدِّي؟ قُلْتُ: نَعَمْ، قَالَتْ: فَادْفَعْهَا إِلَى ی فُلَانٍ أَخٌ لَهَا أَوِ ابْنُ أَخٍ لَهَا وَأَلْقَتِ الْحِجَابَ وَقَالَتِ: السَّلَامُ عَلَيْكَ يَا نَبْهَانُ هَذَا آخِرُ مَا تَرَانِي إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا كَانَ لِإِحْدَاكُنَّ مُكَاتِبٌ وَعِنْدَهُ مَا يُؤَدِّي فَلْتَحْتَجِبْ مِنْهُ» فَقُلْتُ: مَا عِنْدِي مَا أُؤَدِّي وَلَا أَنَا مَؤَدٍّی
سیدہ ام سلمہؓ بیان کرتی ہیں، نبی اکرمﷺنے ارشادفرمایا ہے:"جب تم میں سے کسی ایک خاتون کا مکا تب غلام ہو اور اس کے پاس وہ رقم موجود ہو ، جسے وہ ادا کر سکتاہو، تو وہ عورت اس غلام سے پردہ کرے۔" سفیان کہتے ہیں: میری یادداشت کے مطابق یہاں تک ہے ،لیکن اس کے بعد معمر نے زہری کے حوالے سے نیہان نامی راوی کے حوالے سے یہ بات بتائی وہ سیدہ ام سلمہ ؓکے خچر کو لے کر چلا کرتا تھا انہوں نے مجھ سے فرمایا: اے نیہان! تمہاری کتابت کے معاہدے کی کتنی رقم باقی رہ گئی ہے میں نے جواب دیا: ایک ہزار درہم۔ نیہان کہتے ہیں : سیدہ ام سلمہ ؓنے دریافت کیا: کیاتمہارے پاس وہ رقم موجود ہے ،جسے تم ادا کر دو تو میں نے جواب دیا: جی ہاں ،تو سیدہ ام سلمہؓ نے فرمایا: تم اسے فلاں کی طرف بھجوادو۔ سیدہ ام سلمہؓ نے اپنے بھائی یا ا پنے کسی بھتیجے کا نام لیا اور پھر انہوں نے پردہ ڈال دیا پھر انہوں نے فرمایا: تم پر سلام ہواے نیہان!یہ تم نے آخری مرتبہ مجھے دیکھا ہے۔ نبی اکرم ﷺنے یہ بات ارشادفرمائی ہے، جب کسی عورت کا کوئی غلام ہو اور اس غلام کے پاس وہ رقم موجود ہو،جسے وہ ادا کرسکتا ہو، تووہ عورت اس غلام سے حجاب کرے۔تو میں نے کہا : نہ تو میرے پاس کوئی ایسی چیز ہے ،جسے میں ادا کر سکوں اور نہ ہی میں نے ادا کرنی ہے۔
أُمِّ سَلَمَةَ ← نَبْهَانَ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 291
