مسند الحميدي · کتاب ‹ فی الأقضیۃ عن عائشۃ رضی اللہ عنھا · حديث 240
240 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ عَائِشَةَ تَقُولُ: اخْتَصَمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سَعْدُ بْنُ أَبِي وَقَّاصٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَمْعَةَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَخِي عُتْبَةَ أَوْصَانِي فَقَالَ: إِذَا قَدِمْتَ مَكَّةَ فَانْظُرِ ابْنَ أَمَةِ زَمْعَةَ فَاقْبِضْهُ فَإِنَّهُ ابْنِي، وَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَمْعَةَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَخِي وَابْنُ أَمَةِ أَبِي، وَوُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِي فَرَأَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ وَقَالَ: «هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ بْنَ زَمْعَةَ الْوَلَدُ لِلْفِرَاشِ وَاحْتَجِبِي مِنْهُ يَا سَوْدَةُ» [ص:278] فَقِيلَ لِسُفْيَانَ فَإِنَّ مَالِكًا يَقُولُ: وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ، فَقَالَ سُفْيَانُ لَكِنَّا لَمْ نَحْفَظْ عَنِ الزُّهْرِيِّ أَنَّهُ قَالَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ
سیدہ عائشہ صدیقہ ؓ بیان کرتی ہیں، نبی اکرم ﷺکے سامنے سعد بن ابی وقاص ؓاورعبد بن زمعہ نے مقدمہ پیش کیا جوز معد کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں تھا۔ حضرت سعدؓ نے عرض کی : یا رسول الله(ﷺ)! میرے بھائی عتبہ نے مجھےو صیت کی تھی اس نے یہ کہا تھا کہ جب تم مکہ جاوتو زمعہ کی کنیز کے بیٹے کا جائزہ لینا اور اسے اپنے قبضے میں لے لینا کیونکہ وہ میرا بیٹا ہے تو عبد بن زمعہ نے عرض کی :یارسول الله (ﷺ)!وہ میرا بھائی ہے میرے والد کی کنیز کا بیٹا ہے جو میرے والد کے فراش پر پیدا ہوا ہے (راوی کہتے ہیں) نبی اکرم ﷺنے اس بچے کی عتبہ کے ساتھ واضح مشابہت ملاحظ فرمالی لیکن آپ ﷺنے ارشادفرمایا: اے عبدبن زمعہ !یہ تمہیں ملے گا کیونکہ بچہ فراش والے کوملتا ہے۔اے سودہ! تم اس سے پردہ کرو۔ سفیان سے کہا گیا :امام مالک تو اس روایت میں یہ الفاظ بھی نقل کرتے ہیں۔"زنا کرنے والے کومحرومی ملتی ہے۔“تو سفیان نے کہا: ہم نے زہری سے یہ الفاظ یاد نہیں رکھے ہیں کہ انہوں نے اس روایت میں یہ الفاظ بھی بیان کیے ہیں۔
سَعْدٍ، ← قَّاصٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ زَمْعَةَ فِي ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ ← عَائِشَةَ تَقُولُ: اخْتَصَمَ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ سَعْدُ بْنُ أَبِي ← عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، أَنَّهُ ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Hadith 240
