مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ جُوَيْرِيَةَ بِنْتِ الْحَارِثِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 319
319 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُبَيْدُ بْنُ السَّبَّاقِ أَنَّهُ سَمِعَ جُوَيْرِيَةَ بِنْتَ الْحَارِثِ تَقُولُ: دَخَلَ عَلَيَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ يَوْمٍ فَقَالَ: «هَلْ مِنْ طَعَامٍ؟» فَقُلْتُ: لَا إِلَّا عَظْمٌ قَدْ أُعْطِيَتْهُ مَوْلَاةٌ لَنَا مِنَ الصَّدَقَةِ، فَقَالَ النَّبِيًّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «قَرِّبِيهِ فَقَدْ بَلَغَتْ مَحِلَّهَا» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: يَعْنِي لَيْسَ هِيَ الْآنَ صَدَقَةً
عبيد بن سباق بیان کرتے ہیں :انہوں نے سیدہ جویریہ بنت حارثؓ کو یہ بیان کرتے ہوئے سنا ہے :ایک دن نبی اکرم ﷺمیرے ہاں تشریف لائے آپ ﷺنے دریافت کیا: کیا کچھ کھانے کے لیے ہے؟ میں نے عرض کی:جی نہیں ! صرف ایک ہڈی (والا گوشت ہے) جو ہماری کنیز کوصدقے کے طور پر دیا گیا تھا نبی اکرم ﷺ نے فرمایا:وہی لے آؤ کیونکہ وہ اپنی جگہ تک پہنچ گیاہے۔امام حمیدی ؒ کہتے ہیں: یعنی اب اس کی حیثیت صدقے کی نہیں رہی ہے۔
عُبَيْدِ بْنِ السَّبَّاقِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 319
