مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ أُمَيْمَةَ بِنْتِ رَقِيقَةَ نَسِيبَةِ خَدِيجَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 344
344 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُنْكَدِرِ قَالَ: سَمِعْتُ أُمَيْمَةَ بِنْتَ رَقِيقَةَ تَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي نِسْوَةٍ فَقَالَ: «فِيمَا اسْتَطَعْتُنَّ وَأَطَقْتُنَّ» فَقُلْتُ: اللَّهُ وَرَسُولُهُ أَرْحَمُ بِنَا مِنْ أَنْفُسِنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ بَايِعْنَا فَقَالَ «إِنِّي لَا أُصَافِحُكُنَّ إِنَّمَا قَوْلِي لِمِائَةِ امْرَأَةٍ كَقَوْلِي لِامْرَأَةٍ وَاحِدَةٍ» قَالَ أَبُو بَكْرٍ: قِيلَ لِسُفْيَانَ فَإِنَّهُمْ يَقُولُونَ فِيهِ أُمَيْمَةُ بِنْتُ رَقِيقَةَ نَسِيبَةُ خَدِيجَةَ فَقَالَ سُفْيَانُ هِيَ نَسِيبَةُ خَدِيجَةَ وَلَمْ يَقُلْهُ لَنَا ابْنُ الْمُنْكَدِرِ
سیده امیمہ بنت رقیقہ ؓ بیان کرتی ہیں:مین چند خواتین سمیت نبی اکرم ﷺ کی بیعت کی آپ ﷺنے ارشاد فرمایا:"جہاں تک تمہاری استطاعت ہوگی اور جتنی تم میں طاقت ہو گی (تم ان احکام پر عمل کروگی)" میں نے عرض کی : الله اور اس کا رسول ﷺہمارے لیے ہماری اپنی جان سے زیادہ رحم دل ہے۔ یا رسول اللہ (ﷺ)!آپ ﷺہم سے بیعت لے لیجئے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: میں تمہارے ساتھ مصافحہ نہیں کروں گا میرا ایک سو خواتین کے ساتھ گفتگو کرنا اسی طرح ہے، جس طرح میں ایک خاتون کے ساتھ بات کروں۔ امام حمیدی ؒکہتے ہیں: سفیان سے یہ کہا گیا: دوسرے محدثین نے تو یہ بات بیان کی ہے کہ یہ روایت سیدہ امیمہ بنت رقیقہ ؓ سے منقول ہے ،جو سیدہ خدیجہ ؓ کی رشتہ دارتھیں ۔ تو سفیان نے کہا: وہ سیدہ خدیجہؓ کی بہن کی بیٹی (بھانجی)تھیں۔ تاہم ابن المنکدر نے ہمیں یہ روایت سناتے ہوئے ان الفاظ کا تذکرہ نہیں کیا۔
أُمَيْمَةَ بِنْتَ رَقِيقَةَ تَقُولُ: بَايَعْتُ رَسُولَ اللَّهِ فِي نِسْوَةٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 344
