مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ أُمِّ أَيُّوبَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 342
342 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي يَزِيدَ قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، أَنَّ أُمَّ أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ قَالَتْ: نَزَلَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَتَكَلَّفْنَا لَهُ طَعَامًا فِيهِ مِنْ بَعْضِ هَذِهِ الْبُقُولِ فَكَرِهَهُ وَقَالَ لِأَصْحَابِهِ: «كُلُوا فَإِنِّي لَسْتُ كَأَحَدِكُمْ إِنِّي أَكْرَهُ أَنْ أُوذِيَ صَاحِبِي»
سیدہ ام ایوب انصار یہ ؓبیا ن کرتی ہیں :نبی اکرمﷺ ہمارے ہاں ٹھہرے توہم نے آپ ﷺکے لیے کھانے میں سبزی پکائی آپ ﷺکووہ پسند نہیں آئی آپ ﷺنے اپنے ساتھیوں سے کہا:تم لوگ اسے کھا لو، کیونکہ میں تمہاری مانند نہیں ہوں میں اس بات کو پسندنہیں کرتا کہ میں اپنے ساتھی (یعنی فرشتے) کو اذیت پہنچاوں۔ امام حمیدیؒ کہتے ہیں : سفیان نے یہ بات بیان کی ہے میں نے خواب میں نبی اکرم ﷺکی زیارت کی میں نے عرض کی یا رسول اللہ (ﷺ)! آپ ﷺکی کیا رائے ہے؟ اس روایت کے بارے میں جو آپ ﷺکے حوالے سے بیان کی جاتی ہے کہ فرشتوں کو بھی اس چیز سے اذیت ہوتی ہے ،جس سے انسانوں کو اذیت ہوتی ہے۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: یہ بالکل درست ہے۔
أَبِي، أَنَّ أُمَّ أَيُّوبَ الْأَنْصَارِيَّةَ أَخْبَرَتْهُ ← عُبَيْدِ اللَّهِ1 بْنِ أبي يزيد، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 342
