مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثَا أَبِي سُرَيْحَةَ حُذَيْفَةَ بْنِ أُسَيْدٍ الْغِفَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 848
848 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا الطُّفَيْلِ عَامِرَ بْنَ وَاثِلَةَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا سُرَيْحَةَ حُذَيْفَةَ بْنَ أُسَيْدٍ الْغِفَارِيِّ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " يَدْخُلُ الْمَلَكُ عَلَى النُّطْفَةِ بَعْدَمَا تَسْتَقِرُّ فِي الرَّحِمِ بِأَرْبَعِينَ، أَوْ قَالَ: بِخَمْسٍ وَأَرْبَعِينَ لَيْلَةً، فَيَقُولُ: أَيْ رَبِّ أَشَقِيٌّ أَمْ سَعِيدٌ، أَذَكَرٌ أَمْ أُنْثَى، فَيَقُولُ اللَّهُ، فَيَكْتُبَانِ، ثُمَّ يَكْتُبُ عَمَلَهُ وَرِزْقَهُ وَأَجَلَهُ، أَمْرَهُ وَمَنْعَهُ، ثُمَّ تُطْوَى الصَّحِيفَةُ فَلَا يُزَادُ فِيهَا وَلَا يُنْقَصُ " رُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: إِلَى يَوْمِ الْقِيَامَةِ وَرُبَّمَا لَمْ يَقُلْهَا "
حضرت حذیفہ بن اسید غفاری ؓ روایت کرتے ہیں، نبی اکرمﷺنے ارشاد فرمایا ہے:"نطفہ جب چالیس دن تک رحم میں رہتا ہے (رادی کوشک ہے شایدیہ الفاظ ہیں) پینتالیس دن تک رہتا ہے تو فرشتہ اس کے پاس آتا ہے۔ وہ دریافت کرتا ہے:اے میرے پروردگار! یہ بد بخت ہے یا نیک بخت ہے؟ یہ مذکر ہے یا مؤنث ہے؟ تو الله تعالیٰ جو جواب دیتا ہے ان دونوں باتوں کو نوٹ کرلیا جاتا ہے۔ پھر اس شخص کے عمل کو اس کے رزق کو اس کی عمر کی انتہا کو ،اس کی باقی رہ جانے والی چیزوں کو اور اسے لاحق ہونے والے امور کونوٹ کیا جاتا ہے ،پھر اس صحیفے کو لپیٹ دیا جاتا ہے اس میں کوئی اضافہ یا کوکمی کی نہیں ہوتی‘‘۔بعض اوقات سفیان نامی راوی یہ الفاظ نقل کرتے تھے۔ قیامت کے دن تک ایسا ہوتا ہے، تاہم بعض وہ یہ الفاظ نہیں بھی بیان کرتے تھے۔
أبا سريحة حذيفة بن أسيد الغفاري ← أَبَا الطُّفَيْلِ عَامِرَ بْنَ وَاثِلَةَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 848
