مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ أَبِي الدَّرْدَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 395
395 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَفِيعٍ، عَنْ أَبِي صَالِحْ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ عَنْ رَجُلٍ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ عَنْ قَوْلِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ {الَّذِينَ آمَنُوا وَكَانُوا يَتَّقُونَ لَهُمُ الْبُشْرَى فِي الْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَفِي الْآخِرَةِ} [يونس: 64] فَقَالَ: مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا غَيْرُكَ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْهَا فَقَالَ: «مَا سَأَلَنِي عَنْهَا أَحَدٌ مُنْذُ أُنْزِلَتْ غَيْرُكَ إِلَّا رَجُلًا وَاحِدًا الرُّؤْيَا الصَّالِحَةُ يَرَاهَا الْمُسْلِمُ أَوْ تُرَى لَهُ»
عطاء بن یسارمصر سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب کا یہ بیان نقل کرتے ہیں۔ میں نے حضرت ابودر داءؓ سےاللہ تعالیٰ کے اس فرمان کے بارے میں دریافت کیا۔"وہ لوگ جو ایمان لائے اور انہوں نے پرہیز گاری اختیار کی ان کے لیے دنیاوی زندگی میں اور آخرت میں خوشخبری ہے"۔تو حضرت ابودرداء ؓبولے: جب سے میں نے نبی اکرم ﷺسے اس بارے میں دریافت کیا ہے۔ اس وقت سے لے کر اب تک کسی نے تمہارے علا وہ مجھ سے اس بارے میں دریافت نہیں کیا۔ صرف ایک اورشخص نے یہ سوال کیا تھا۔ میں نے نبی اکرم سﷺے اس بارے میں یہ دریافت کیا تو آپ ﷺنے ارشاد فرمایا:"جب سے یہ آیت نازل ہوئی ہے اس وقت سے لے کر اب تک تمہارے علاوہ اور کسی نے بھی اس کے بارے میں مجھ سے سوال نہیں کیا۔ صرف ایک شخص نے کیا ہے(اس سے مراد )وہ سچے خواب ہیں ۔ جنہیں کوئی مسلمان دیکھتا ہے۔ (راوی کوشک ہے شاید یہ الفاظ ہیں) جو کسی مسلمان کو دکھائے جاتے ہیں"۔
قَوْلَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: ← سَأَلْتُ أَبَا الدَّرْدَاءِ ← رجل من أهل مصر، ← عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 395
