مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ الْأَسَدِيَّةِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا · حديث 310
310 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ لَا نَحْتَاجُ فِيهِ إِلَى أَحَدٍ قَالَ: أَخْبَرَنِي عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، عَنْ حَبِيبَةَ بِنْتِ أُمِّ حَبِيبَةَ عَنْ أُمِّهَا أُمِّ حَبِيبَةَ، عَنْ زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ قَالَتْ: اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ نَوْمٍ وَهُوَ مُحْمَرٌّ وَجْهُهُ وَهُوَ يَقُولُ «لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَيْلٌ لِلْعَرْبِ مِنْ شَرٍّ قَدِ اقْتَرَبَ؛ فُتِحَ الْيَوْمَ مِنْ رَدْمِ يَأْجُوجَ وَمَأْجُوجَ مِثْلُ هَذِهِ» وَعَقَدَ سُفْيَانُ عَشَرَةً، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ أَنَهْلِكُ وَفِينَا الصَّالِحُونَ؟ قَالَ: «نَعَمْ إِذَا كَثُرَ الْخَبَثُ» قَالَ سُفْيَانُ: أَحْفَظُ فِي هَذَا الْحَدِيثِ أَرْبَعَ نِسْوَةٍ مِنَ الزُّهْرِيِّ وَقَدْ رَأَيْنَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ثِنْتَيْنِ مِنْ أَزْوَاجِهِ أُمُّ حَبِيبَةَ وَزَيْنَبُ بِنْتُ جَحْشٍ وَثِنْتَيْنِ رَبِيبَتَاهُ زَيْنَبُ بِنْتُ أُمِّ سَلَمَةَ وَحَبِيبَةُ بِنْتُ أُمِّ حَبِيبَةَ أَبُوهَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَحْشٍ مَاتَ بِأَرْضِ الْحَبَشَةِ
سیدہ زینب بنت ابوسلمہؓ سیده حبیبہ بنت ام حبیبہؓ کے حوالے سے ان کی والدہ سیدہ ام حبیبہؓ کے حوالے سے سیدہ زینب بنت جحش ؓکا یہ بیان نقل کرتی ہیں ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺنیند سے بیدار ہوئے ،تو آپ ﷺکا چہرہ مبارک سرخ تھا ، اور آپ ﷺیہ فرمارہے تھے۔ "الله تعالی ٰکے علاوہ اور کوئی معبودنہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبودنہیں ہے، عربوں کے لیے اس شر کے حوالے سے بربادی ہے ،جوقریب آچکا ہے آج یاجوج ماجوج کی رکاوٹ کا اتنا حصہ کھل گیا ہے"۔ سفیان نامی راوی نے دس کا نشان بنا کر یہ بات بتائی۔ میں نے عرض کی :یارسول الله (ﷺ)! کیا ہم لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے ،جبکہ ہمارے درمیان نیک لوگ بھی موجود ہوں گے؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: جی ہاں!جب برائی زیادہ ہو جائے گی (توسب لوگ ہلاکت کا شکار ہو جائیں گے) سفیان کہتے ہیں : میری یاداشت کے مطابق اس روایت میں چار خواتین کا تذکرہ ہے اور یہ سب صحابیات ہیں ان میں سے دو نبی اکرم ﷺکی ازواج ہیں سیدہ ام حبیبہؓ ا ور سیدہ زینب بنت جحشؓ اور دو نبی اکرم ﷺکی سوتیلی صاحبزادیاں ہیں یعنی سیدہ زینب بنت ام سلمہ ؓاو رسیده حبیبہ بنت ام حبیبہؓ ۔ ان کے والد کا نام عبیداللہ بن جحش ؓتھا جن کا انتقال حبشہ کی سرزمین پر ہوا تھا۔
اسْتَيْقَظَ رَسُولُ اللَّهِ مِنْ نَوْمٍ وَهُوَ مُحْمَرٌّ وَجْهُهُ وَهُوَ ← زَيْنَبَ بِنْتِ جَحْشٍ ← أُمِّهَا أُمِّ حَبِيبَةَ، ← حَبِيبَةَ بِنْتِ أُمِّ حَبِيبَةَ ← زَيْنَبَ بِنْتِ أَبِي سَلَمَةَ، ← عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← الزُّهْرِيُّ لَا نَحْتَاجُ فِيهِ إِلَى أَحَدٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 310
