مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 584
584 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ قَالَ: ثنا عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ قَالَ: سَمِعْتُ كُرْزَ بْنَ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيَّ يَقُولُ: سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ هَلْ لِلْإِسْلَامِ مِنْ مُنْتَهًى؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «نَعَمْ أَيُّمَا أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْعَرَبِ أَوِ الْعَجَمِ أَرَادَ اللَّهُ بِهِمْ خَيْرًا أَدْخَلَ عَلَيْهِمُ الْإِسْلَامَ» قَالَ: ثُمَّ مَهْ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَالَ: «ثُمَّ تَقَعُ الْفِتَنُ كَأَنَّهَا الظُّلَلُ» فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: كَلَّا وَاللَّهِ إِنْ شَاءَ اللَّهُ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «بَلَى وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيَعُودُنَّ فِيهَا أَسَاوِدَ صُبًّا يَضْرِبُ بَعْضُهُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» قَالَ الزُّهْرِيُّ «وَالْأَسْوَدُ الْحَيَّةُ إِذَا أَرَادَتْ أَنْ تَنْهَشَ تَنْتَصِبُ هَكَذَا» وَرَفَعَ الْحُمَيْدِيُّ يَدَهُ ثُمَّ تَنْصَبُّ، قَالَ سُفْيَانُ حِينَ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ: لَا تُبَالِي أَلَّا تَسْمَعَ هَذَا مِنِ ابْنِ شِهَابٍ
حضرت کرزبن علقہ خزاعی ؓ بیان کرتے ہیں۔ایک شخص نے نبی اکرم ﷺسے سوال کیا۔ اس عرض کی :یا رسول اللہ (ﷺ)!کیا اسلام کی کوئی انتہا ء ہے ۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا :"جی ہاں "۔عرب یا عجم سے تعلق رکھنے والا جو بھی گھرانہ ہو ، جس کے بارے میں الله تعالیٰ بھلائی کا ارادہ کر لے ،تو اللہ تعالیٰ ان پر اسلام کو داخل کر دیتا ہے۔ انہوں نے عرض کی: یا رسول اللہ(ﷺ)! پھر کیا ہوگا۔ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اس کے بعد فتنے ہوں گے۔ یوں جیسے وہ بادل ہوتے ہیں۔ ان صاحب نے عرض کی: اللہ کی قسم! یارسول الله (ﷺ)! ایسا ہرگز نہیں ہوگا۔ اگر اللہ نے چاہا۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا:ایسا ہوگا، اس ذات کی قسم!جس کے دست قدرت میں میری جان ہے ،اس وقت میں لوگوں کے بہت سے گروہ اس کی طرف مائل ہو جائیں گے اور وہ آپس میں قتل و غارت گری کرنے لگیں گے۔ زہری کہتے ہیں : اسود سے مراد سانپ ہے۔ جب وہ کسی کو نگلنےکا ارادہ کرتا ہے، تو یوں کھڑا ہوتا ہے۔ پھرحمیدی ؒنے اپنا ہاتھ اٹھا کر اسے کھڑا کر کے دکھایا۔ سفیان جب یہ روایت بیان کرتے تھے، تو ساتھ یہ کہا کرتے تھے۔ تمہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں ہونی چاہئے کہ اگر تم نے یہ روایت ابن شہاب کی زبانی نہیں سنی( یعنی میں نے اسے من وعن تمہارے سامنے بیان کر دیا ہے۔)
سَأَلَ رَجُلٌ رَسُولَ اللَّهِ فَقَالَ: ← كُرْزِ بْنِ عَلْقَمَةَ الْخُزَاعِيِّ ← عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 584
