مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ الْجُهَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 874
874 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَمَّنْ حَدَّثَهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، قَالَ: تَهَبَّطْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ ثَنِيَّةٍ، فَقَالَ لِي: «قُلْ يَا عُقْبَةُ» ، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، وَتَفَرَّقَنَا، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ رُدَّهَا عَلَيَّ مِنْ نَبِيِّكَ، ثُمَّ الْتَقَيْنَا، فَقَالَ لِي: «قُلْ يَا عُقْبَةُ» ، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ ثُمَّ تَفَرَّقْنَا، فَقُلْتُ: اللَّهُمَّ رُدَّهَا عَلَيَّ مِنْ نَبِيِّكَ، ثُمَّ الْتَقَيْنَا، فَقَالَ لِي: «قُلْ يَا عُقْبَةُ» ، فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ: «قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وَقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ، مَا تَعَوَّذَ مُتَعَوِّذٌ وَلَا اسْتَعَاذَ مُسْتَعِيذٌ بِمِثْلِهِنَّ قَطُّ»
حضرت عقبہ بن عامر ؓ بیان کرتے ہیں:میں نبی اکرم ﷺکے ساتھ ایک گھاٹی سے نیچے اتر رہا تھا آپﷺنے فرمایا: اے عقبہ اتم یہ پڑھو۔ میں نے عرض کی :یارسول اللہﷺ! میں کیا پڑھوں۔پھر ہم الگ ہو گئے : میں نے دعا کی:اے اللہ! تو اپنے نبیﷺکی طرف سے وہ چیز مجھے لوٹا دے۔ پھر ہماری ملاقات ہوئی تو نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اے عقبہ !تم پڑھو میں نے عرض کی یارسول اللہ ﷺ! میں کیا پڑھوں؟ پھر ہم جدا ہو گئے میں نے عرض کی:اے اللہ! تو اپنے نبیﷺکے زریعے وہ چیز مجھ تک لوٹادے۔ پھر ہماری ملاقات ہوئی تو نبی اکرم ﷺنے مجھ سے فرمایا :تم پڑھو! اے عقبہ! میں نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ! میں کیا پڑھوں؟ تو نبی اکرم ﷺنے فرمایا :تم سورہ اخلاص، سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھو۔ کسی بھی پناہ مانگنے والے نے اور کسی بھی پناہ طلب کرنے والے نے ان کی مانند کلمات کے ذریعے کبھی پناہ نہیں مانگی ہوگی۔
لِي: «قُلْ يَا عُقْبَةُ» فَقُلْتُ: مَا أَقُولُ ← تَهَبَّطْتُ مَعَ النَّبِيِّ مِنْ ثَنِيَّةٍ، ← عُقْبَۃَ بْنِ عَامِرٍ ← سَعِيدِ بْنِ أَبِي سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَمَّنْ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 874
