مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ الْمُزَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 889
889 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: «يُفْتَحُ الْيَمَنُ، فَيَأْتِيَ قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيُحْمَلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، ثُمَّ يُفْتَحُ الْعِرَاقُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَحْمِلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ، ثُمَّ يُفْتَحُ الشَّامُ، فَيَأْتِي قَوْمٌ يَبُسُّونَ فَيَحْمِلُونَ بِأَهْلِيهِمْ وَمَنْ أَطَاعَهُمْ، وَالْمَدِينَةُ خَيْرٌ لَهُمْ لَوْ كَانُوا يَعْلَمُونَ»
حضرت سفیان بن ابوز ہیر ؓ بیان کرتے ہیں، میں نے نبی اکرم ﷺکویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا ہے:"یمن فتح کیا جائے گا، تو کچھ لوگ اونٹوں کو ہانک کر لائیں گے اس پر اپنے گھر والوں کو اور اپنے ماتحتوں کوسوا رکریں گے"(اور مدینہ چھوڑ کر چلے جائیں گے)حالانکہ اگر انہیں علم ہوتا تو مد ینہ ان کے لیے زیادہ بہتر تھا۔ پھرعراق فتح کیا جائے گا، تو کچھ لوگ اپنے اونٹوں کو ہانک کر لائیں گے وہ اور ان پر اپنے گھر والوں اور اپنے ماتحتوں کو سوار کر کے لے جائیں گے حالانکہ اگروہ علم رکھتے تومدینہ ان کے لیے زیادہ بہتر تھا۔ پھر شا م فتح ہو گا، تو کچھ لوگ اپنے اونٹوں کو ہانک کر لائیں گے وہ ان پر اپنے گھر والوں اور اپنے ماتحتوں کو سوار کر کے لے جائیں گے ،اگر انہیں علم ہوتا، تو مدینہ منورہ ان کے لیے زیادہ بہتر تھا۔
رَسُولِ اللَّهِ ← سُفْيَانَ بْنِ أَبِي زُهَيْرٍ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ، ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 889
