مسند الحميدي · کتاب ‹ بَابُ الْجَنَائِزِ · حديث 1049
1049 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا سُهَيْلُ بْنُ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ نِسْوَةً قُلْنَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْكَ إِنَّا لَا نَقْدِرُ عَلَى مَجْلِسِكَ مِنَ الرِّجَالِ، فَلَوْ وَعَدْتَنَا مَوْعِدًا نَأْتِيكَ فِيهِ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَوْعِدُكُنَّ بَيْتُ فُلَانَةَ» ، فَجِئْنَ لِمِيعَادِهِ، فَجَاءَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَانَ فِيمَا حَدَثَّهُنَّ أَنَّهُ قَالَ: «مَا مِنَ امْرَأَةٍ يَمُوتُ لَهَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ، فَتَحْتَسِبُهُمْ، إِلَّا دَخَلَتِ الْجَنَّةَ» ، فَقَالَتِ امْرَأَةٌ: أَوِ اثْنَيْنِ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟، قَالَ: «أَوِ اثْنَيْنِ»
حضرت ابو ہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں: کچھ خواتین نے عرض کی :یارسول اللد(ﷺ)!جب آپ ﷺمردوں کے ساتھ تشریف فرما ہوتے ہیں ،تو ہم یہاں حاضر نہیں ہوسکتی ہیں۔اگر آپﷺہمارے لیے کوئی وقت مقرر کریں جس میں ہم آپﷺکے پاس حاضر ہو جایا کریں (تو یہ مناسب ہوگا)نبی اکرمﷺنے فرمایا :تم لوگ فلاں خاتون کے گھر میں جمع ہو جایا کرو۔ وہ خواتین اس مخصوص وقت میں وہاں آئیں۔ نبی اکرم ﷺبھی وہاں تشریف لے آئے۔ نبی اکرم ﷺنے ان خواتین کے ساتھ جو بات چیت کی اس میں آپ ﷺنےیہ بھی ارشاد فرمایا:"جس بھی عورت کے تین بچے فوت ہو جائیں اور وہ ثواب کی امید رکھے تو وہ عورت جنت میں داخل ہوگی۔"ایک خاتون نے عرض کی :یارسول اللہ (ﷺ)! اگر کسی کے دو(بچے فوت)ہوں؟ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: (اگردو ہوں) تو بھی یہی اجر وثواب حاصل ہوگا۔
أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ نِسْوَةً قُلْنَ: ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 1049
