مسند الحميدي · کتاب ‹ حَدِيثُ قَارِبٍ الثَّقَفِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 960
960 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مَيْسَرَةَ، أَخْبَرَنِي وَهْبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِبٍ، أَوْ مَارِبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي حِجَّةِ الْوَدَاعِ، يَقُولُ: «يُرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» وَأَشَارَ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَمَدَّ الْحُمَيْدِيُّ يَمِينَهُ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ: «يَرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ وَالْمُقَصِّرِينَ، فَقَالَ: «وَالْمُقَصِّرِينَ» وَأَشَارَ الْحُمَيْدِيُّ بِيَدِهِ، فَلَمْ يَمُدَّ مِثْلَ الْأَوَّلِ، قَالَ سُفْيَانُ: " وَجَدْتُ فِي كِتَابِي عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ، عَنْ وَهْبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَارِبٍ [ص:174]، وَحِفْظِي قَارِبٍ، وَالنَّاسُ يَقُولُونَ: قَارِبٌ كَمَا حَفِظْتُ، فَأَنَا أَقُولُ: قَارِبٌ، أَوْ مَارِبٌ "
وہب بن عبد اللہ اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: حجۃالوداع کے موقع پر میں نے نبی اکرم ﷺکویہ ارشاد فرماتے ہوئے سنا۔"اللہ تعالیٰ سر منڈوانے والوں پررحم کرے۔"پھر امام حمیدی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اس طرح اشارہ کیا انہوں نے اپنے دائیں ہاتھ کو پھیلایا۔ لوگوں نے عرض کی یارسول اللہ(ﷺ)! بال چھوٹے کروانے والوں کے لیے بھی (دعا کردیئجے) نبی اکرم ﷺنے فرمایا: الله تعالیٰ سرمنڈوانے والوں پررحم کرے۔ لوگوں نے عرض کی: یارسول الله (ﷺ)!بال چھوٹے کروانے والوں کے لیے بھی (دعا کردیئجے) تو نبی اکرم ﷺنے فرمایا: الله تعالیٰ سرمنڈوانے والوں پررحم کرے۔ لوگوں نے عرض کی :یا رسول اللہ (ﷺ)!بال چھوٹے کروانے والوں کے لیے بھی (دعا کردیئجے)تو نبی اکرم ﷺنے فرمایا: اللہ تعالی ٰبال چھوٹے کروانے والوں (پر بھی رحم کرے) اس مرتبہ حمیدی نے اپنے ہاتھ کے ذریعے اشارہ کیا لیکن انہوں نے پہلی مرتبہ کی مانند اسے نہیں پھیلایا۔ سفیان کہتے ہیں : میں نے اپنی تحریر میں راوی کا نام ”مارب" دیکھا ہے اور میری یاداشت کے مطابق ان کانام ” قارب“ ہے۔ لوگ بھی انہیں ’’قارب‘‘ ہی بیان کرتے ہیں: جس طرح مجھے یاد ہے۔ تاہم میں یہ کہتا ہوں کہ اس کا نام یا "قارب“ ہے یا"مارب‘‘ ہے۔
«يُرْحَمُ اللَّهُ الْمُحَلِّقِينَ» وَأَشَارَ بِيَدِهِ هَكَذَا، وَمَدَّ الْحُمَيْدِيُّ يَمِينَهُ، ← رَسُولَ اللَّهِ فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ ← جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← وَهْبُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ قَارِبٍ، أَوْ مَارِبٍ، ← اِبْرَاھِیْمَ بْنِ مَیْسَرَۃَ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 960
