Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Jumada I 7, 1448 AH · Oct 17, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
مسند الحميدي

Masnad Humaidi

by أبو بكر عبد الله بن الزبير بن عيسى بن عبيد الله القرشي الأسدي الحميدي المكي

1,339 Hadith193 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 499

499 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ، عَنْ عَطَاءٍ وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ عَمْرٌو: «أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعِشَاءِ» فَخَرَجَ عُمَرُ فَنَادَى فَقَالَ الصَّلَاةَ يَا رَسُولَ اللَّهِ قَدْ رَقَدَ النِّسَاءُ وَالْوِلْدَانُ وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: أَخَّرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعِشَاءِ فَخَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ [ص:439] وَرَأْسُهُ يَقْطُرُ مَاءً وَهُوَ يَقُولُ: «إِنَّهُ لَلْوَقْتُ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى الْمُؤْمِنِينَ مَا صَلَّيْتُ إِلَّا هَذِهِ السَّاعَةَ» قَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ فَخَرَجَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ يَمْسَحُ الْمَاءَ عَنْ شِقَّهِ وَهُوَ يَقُولُ «إِنَّهُ الْوَقْتُ لَوْلَا أَنْ أَشُقَّ عَلَى أُمَّتِي» وَكَانَ سُفْيَانُ رُبَّمَا حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ فَأَدْرَجَهُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ عَنْ عَمْرٍو وَابْنِ جُرَيْجٍ مَا يَذْكُرُ فِيهِ الْخَبَرَ فَإِذَا قَالَ فِيهِ حَدَّثَنَا وَسَمِعْتُ أَوْ سَمِعْتُ أَوْ أَخْبَرَنَا أَخْبَرَ بِهَذَا عَلَى هَذَا وَهَذَا عَلَى هَذَا

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺنے عشاء کی نماز ادا کرنے میں تاخیر کر دی حضرت عمرؓ آئے اور انہوں نے عرض کی یارسول الله (ﷺ )!نماز( کا وقت گزررہاہے) خواتین اور بچے سو چکے ہیں: یہاں عمرونامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: نبی اکرم ﷺتشریف لائے ،تو آپ ﷺکے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے۔ آپ ﷺنے یہ ارشادفرمایا۔ "یہی تو وقت ہے اگر مجھے اہل ایمان کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا ،تو میں اس نماز کو اسی وقت میں ادا کرتا‘‘۔ این جریج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺنے رات کے وقت عشاء کی نماز مؤخر کر دی۔ نبی اکرمﷺ جب تشریف لائے تو آپ ﷺکے سر مبارک سے پانی کے قطرے ٹپک رہے تھے اور آپﷺ نے یہ ارشاد فرمایا: "یہی تو اس کا وقت ہے اگر مجھے اہل ایمان کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا، تو میں اس نماز کو صرف اسی وقت میں ادا کرتا"۔ این جریج نامی راوی نے یہ الفاظ نقل کیے ہیں: آپ تشریف لائے ،تو آپ ﷺاپنے ایک پہلو کی طرف سے پانی کو پونچھ رہے تھے اور یہ ارشاد فرمارہے تھے۔" یہی تو وقت ہے اگر مجھے اپنی امت کے مشقت میں مبتلا ہونے کا اندیشہ نہ ہوتا"۔سفیان نامی راوی نے بعض اوقات اس حدیث کونقل کرتے ہوئے اس میں یہ ادراج کیا ہے کہ یہ روایت حضرت عبدالله بن عباس ؓ کے حوالے سے منقول ہے۔

عَمْرٌو: «أَعْتَمَ رَسُولُ اللَّهِ ذَاتَ لَيْلَةٍ بِالْعِشَاءِ» فَخَرَجَ عُمَرُ فَنَادَى فَقَالَ الصَّلَاةَ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← عَطَاءٍ وَحَدَّثَنَاهُ ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 499

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 500

500 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُمِرَ أَنْ يَسْجُدَ مِنْهُ عَلَى سَبْعٍ وَنُهِيَ أَنْ يَكُفَّ شَعْرَهُ أَوْ ثِيَابَهُ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺکو یہ حکم دیا گیا تھا کہ آپ ﷺسات اعضاء پر سجده کریں اور آپ ﷺکو اس بات سے منع کیا گیا تھا کہ آپ ﷺ(نماز کے دوران)اپنے بالوں، یا کپڑوں کو سمیٹیں۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوُسًا ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 500

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 501

501 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا ابْنُ طَاوُسٍ، عَنْ أَبِيهِ [ص:440]، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «أَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُسْجَدَ مِنْهُ عَلَى سَبْعٍ عَلَى يَدَيْهِ، وَرُكْبَتَيْهِ، وَأَطْرَافِ أَصَابِعِهِ، وَجَبْهَتِهِ، وَنَهَى إِنْ شَاءَ اللَّهُ أَنْ يُكَفَّ الشَّعْرُ وَالثِّيَابُ» قَالَ سُفْيَانُ: وَأَرَانَا ابْنُ طَاوُسٍ فَوَضَعَ يَدَهُ عَلَى جَبِينِهِ ثُمَّ مَرَّ بِهَا حَتَّى بَلَغَ بِهَا طَرَفَ أَنْفِهِ وَكَانَ أَبِي يَعُدُّ هَذَا وَاحِدًا

حضرت عبداللہ بن عباس ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺکو اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ آپ ﷺسات اعضا ء پر سجدہ کریں دونوں ہاتھ ، دونوں گھٹنے ،انگلیوں کے کنارے اور پیشانی اور نبی اکرم ﷺکو اس بات سے منع کیا گیا تھا کہ آپ ﷺ(نماز کے دوران، بال یا کپڑے سمیٹیں)سفیان کہتے ہیں : طاوس کے صاحبزادے نے ہمیں یہ کر کے دکھایاانہوں نے اپنا ہاتھ اپنی پیشانی پر رکھا پھر اسے ناک کے کنارے تک لائے اور بولے : میرے والد اسے ایک عضوشمار کرتے تھے۔

أَمْرِ النَّبِيِّ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِيهِ ← ابْنِ طَاوُسٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 501

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 502

حدثنا الحمیدی، قال: حدثنا سفیان، قال: حدثنا أبو أمیۃ عبدالکریم بن أبی المخارق، عن طاووس، عَنِ ابۡنِ عَبأَسٍ:أَنَّ النَّبِیَّﷺ أُمِرَ أَنۡ یَسۡجُدَ عَلَی سَبۡعَۃِ أَعۡظُمٍ، وَأُمِرَ أَنۡ لاَ یَکُفَّ شَعراً ولاَ ثَوباً۔

حضرت عبدالله بن عباس ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺ کو اس بات کا حکم دیا گیا تھا کہ آپ نﷺسات ہڈیوں پر سجدہ کریں اور آپ ﷺکو یہ حکم دیا گیا تھا کہ آپ ﷺ(نماز کے دوران) بال یا کپڑے نہ سمیٹیں۔

طَاوُوسٍ، ← أبو أمیۃ عبدالکریم بن أبی المخارق، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 502

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 503

503 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ خَالُ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ قَالَ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يَقُولُ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا قَامَ مِنَ اللَّيْلِ يَتَهَجَّدُ قَالَ اللَّهُمَّ لَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ نُورُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ قَيِّمُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ مَلِكُ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضِ وَمَنْ فِيهِنَّ، وَلَكَ الْحَمْدُ أَنْتَ الْحَقُّ، وَوَعْدُكَ الْحَقُّ، وَلِقَاؤُكَ حَقٌّ، وَالْجَنَّةُ حَقٌّ، وَالنَّارُ حَقٌّ، وَالسَّاعَةُ حَقٌّ، وَمُحَمَّدٌ حَقٌّ، وَالنَّبِيُّونَ حَقٌّ، اللَّهُمَّ لَكَ أَسْلَمْتُ، وَبِكَ آمَنْتُ، وَعَلَيْكَ تَوَكَّلْتُ، وَإِلَيْكَ أَنَبْتُ، وَبِكَ خَاصَمْتُ، وَإِلَيْكَ حَاكَمْتُ، فَاغْفِرْ لِي مَا قَدَّمْتُ، وَمَا أَخَّرْتُ، وَمَا أَسْرَرْتُ وَمَا [ص:441] أَعْلَنْتُ، أَنْتَ الْمُقَدِّمُ، وَأَنْتَ الْمُؤَخِّرُ لَا إِلَهَ إِلَّا أَنْتَ» أَوْ قَالَ: «لَا إِلَهَ غَيْرُكَ» شَكَّ سُفْيَانُ وَزَادَ فِيهِ عَبْدُ الْكَرِيمِ «وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِكَ» وَلَمْ يَقُلْهَا سُلَيْمٌان

حضرت عبدالله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺجب رات کے وقت نماز تہجد ادا کرنے کے لیے اٹھتےتھے، تو یہ دعا مانگا کرتے تھے۔ "اے اللہ !حمد تیرے لیے مخصوص ہے ،تو آسمانوں اور زمین میں موجود سب چیزوں کو روشن کرنے والا ہےحمد تیرے لیے مخصوص ہے ،تو آسمانوں، زمین اور ان میں موجود سب چیزوں کو قائم رکھنے والا ہے حمد تیرے لیے مخصوص ہے، تو آسمانوں، زمین اور ان میں موجود سب چیزوں کا بادشاہ ہےحمد تیرے لیے مخصوص ہے ،تو حق ہے تیرا وعدہ حق ہے تیری بارگاہ میں حاضری حق ہے جہنم حق ہے قیامت حق ہے حضرت محمدﷺحق ہیں ۔ تمام انبیاء حق ہیں۔ اے اللہ! میں نے تیرے لیے اسلام قبول کیا تجھ پر ایمان لایا میں نے تجھ پر توکل کیا تیری طرف رجوع کیا میں تیری مدد سے مقابلہ کرتا ہوں میں تجھے ہی ثالث تسلیم کرتا ہوں، تو میرے گزشتہ اور آئندہ خفیہ اور اعلانیہ(ذنب) کی مغفرت کر دے ،تو آگے کرنے والا ہے ،تو پیچھے کرنے والا ہے تیرے علاوہ اور کوئی معبودنہیں ہے (یہاں کچھ الفاظ میں راوی کو شک ہے)“ سفیان کہتے ہیں : عبدالکریم نامی راوی نے اس میں یہ الفاظ مزیدنقل کیے ہیں: "تیری مدد کے بغیر کچھ نہیں ہوسکتا"۔ یہ الفاظ سلیمان نامی راوی نے نقل نہیں کیے ہیں۔

كان النبي إذا قام من الليل يتهجد ← طَاوُسًا ← سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ خَالُ ابْنِ أَبِي نَجِيحٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 503

مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَيْضًا · حديث 504

504 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ قَالَ: ثنا كُرَيْبٌ أَبُو رِشْدِينَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ بَيْتِ جُوَيْرِيَةَ حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ وَكَانِ اسْمُهَا بَرَّةُ فَسَمَّاهَا جُوَيْرِيَةَ كَرِهَ أَنْ يُقَالَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِ بَرَّةَ قَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ فَخَرَجَ مِنْ عِنْدِهَا حِينَ صَلَّى الصُّبْحَ ثُمَّ رَجَعَ إِلَيْهَا بَعْدَمَا تَعَالَى النَّهَارُ وَهِيَ جَالِسَةٌ فِي مُصَلَّاهَا فَقَالَ لَهَا: «لَمْ تَزَالِي فِي مَجْلِسِكِ هَذَا» قَالَتْ: نَعَمْ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَقَدْ قُلْتُ بَعْدَكَ أَرْبَعَ كَلِمَاتٍ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ لَوْ وُزِنَّ بِجَمِيعِ مَا قُلْتِ لَوَزَنَتْهُنَّ سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ عَدَدَ خَلْقِهِ، وَرِضَى نَفْسِهِ، وَزِنَةَ عَرْشِهِ، وَمِدَادَ كَلِمَاتِهِ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: ایک مرتبہ نبی اکرم ﷺصبح کی نماز ادا کرنے کے بعد سیدہ جویریہ ؓ کے ہاں سے باہرتشریف لائے۔ ان کا نام "برہ" تھا۔ نبی اکرم ﷺنے ان کا نام جویر یہ رکھا تھا۔ نبی اکرم ﷺکو یہ بات پسند نہیں تھی کہ یہ کہا جائے آپ برہ ( بھلائی یا نیکی ) کے پاس سے تشریف لے گئے ہیں۔حضرت عبد الله بن عباسؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺصبح کی نماز ادا کر لینے کے بعد اس خاتون کے ہاں سے نکلے تھے، جب آپ ﷺان کے پاس واپس تشریف لائے ،تو دن اچھی طرح چڑھ چکا تھا۔ وہ خاتون اپنی جائے نماز پہ بیٹھی ہوئی تھیں ۔ نبی اکرم ﷺنے ان سے دریافت کیا: کیاتم اس وقت سے یہیں بیٹھی ہوئی ہو؟ انہوں نے عرض کی : جی ہاں۔ نبی اکرم ﷺنے فرمایا: میں نے تمہارے پاس سے جانے کے بعد چارکلمات تین مرتبہ پڑھے۔تم نےجو کچھ پڑھا ہے اگر ان کلمات کو ان کے وزن میں رکھاجائے ،تو یہ کلمات وزنی ہوں گے (وہ کلمات یہ ہیں) "الله تعالیٰ کی ذات پاک ہے اس کے لیےحمد مخصوص ہے ،جو اس کی مخلوق کی تعداد کے برابر ہو اس کی ذات کی رضا مندی کے برابر ہو اس کے عرش کے وزن کے برابر ہو اور اس کے کلمات کی سیاہی کے برابر ہو"۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← كُرَيْبٌ أَبُو رِشْدِينَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ مَوْلَى آلِ طَلْحَةَ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 504

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 505

505 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو قَالَ: سَمِعْتُ عَطَاءً يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «إِنَّمَا سَعَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْبَيْتِ وَبَيْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَةَ؛ لِيُرِي الْمُشْرِكِينَ قُوَّتَهُ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے بیت اللہ اور صفاومروہ کی سعی کی تھی تاکہ آپ ﷺمشرکین کے سامنے اپنی قوت ظاہرکرسکیں۔

إنما سعى رسول الله بالبيت وبين الصفا والمروة ليري المشركين قوته ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 505

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 506

506 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عَمْرٌو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «لَيْسَ الْمُحَصَّبُ بِشَيْءٍ وَإِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» [ص:443]

حضرت عبد الله بن عباسؓ بیان کرتے ہیں: محصب میں پڑاؤ کرناکوئی چیز نہیں ہے ،وہ صرف ایک پڑاؤ کی جگہ ہے جہاں نبی اکرمﷺنے پڑاؤ کیا تھا۔

«لَيْسَ الْمُحَصَّبُ بِشَيْءٍ وَإِنَّمَا هُوَ مَنْزِلٌ نَزَلَهُ [ص:443] ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 506

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 507

507 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ حِينَ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَحَدَّثَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ فِي الْمُحَصَّبِ وَحَدَّثَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَهَذِهِ الْأَحَادِيثُ حَدَّثَنَا بِهَا هَؤُلَاءِ وَلَا يُوجَدُ فِيهَا مِثْلُهَا

امام حمیدی ؒ بیان کرتے ہیں : سفیان نے جب یہ روایت بیان کی ، تو انہوں نے محصب کے بارے میں ہشام بن عروہ کے حوالے سے منقو ل روایت بھی بیان کی اور صالح بن کیسان کے حوالے سے منقول روایت بھی بیان کی، تو یہ تمام روایات انہوں نے بیان کی ہیں تاہم ان میں اس کی مانند چیز نہیں ملتی ۔

بِهَا هَؤُلَاءِ وَلَا يُوجَدُ فِيهَا مِثْلُهَا ← حَدَّثَ صَالِحُ بْنُ كَيْسَانَ وَهَذِهِ الْأَحَادِيثُ ← سُفْيَانُ حِينَ حَدَّثَ بِهَذَا الْحَدِيثِ وَحَدَّثَ هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ فِي الْمُحَصَّبِ ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 507

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 508

508 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا بِهَذَا الْحَدِيثِ عَمْرُوٌ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً قَالَ فِيهِ: سَمِعْتُ عَطَاءً يَقُولُ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»

حضرت عبد الله بن عباس ؓبیان فرماتے ہیں: نبی اکرم ﷺنے جب پچھنے لگوائے تھے، تو آپ ﷺاحرام کی حالت میں تھے۔

احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ وَهُوَ مُحْرِمٌ ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← فِيهِ ← بِهَذَا الْحَدِيثِ عَمْرُوٌ مَرَّتَيْنِ مَرَّةً ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 508

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 509

509 - وَمَرَّةً سَمِعْتُهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ طَاوُسًا يُحَدِّثُ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ يَقُولُ: «احْتَجَمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ» وَلَا أَدْرِي أَسَمِعَهُ عَمْرٌو مِنْهُمَا أَوْ كَانَتْ إِحْدَى الْمَرَّتَيْنِ وَهْمًا؟

حضرت عبدالله بن عباس ؓ بیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺنے پچھنے لگوائے آپﷺاس وقت احرام کی حالت میں تھے۔(راوی کہتے ہیں :) مجھے نہیں معلوم کہ عمرو نے ان دونوں صاحبان سے یہ روایت سنی ہے یا دونوں میں سے کسی ایک جگہ پہ انہیں وہم لاحق ہوا ہے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← طَاوُسًا ← وَمَرَّةً

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 509

مسند الحميدي · کتاب ‹ فِي الْحَجِّ · حديث 510

510 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا يَزِيدُ بْنُ أَبِي زِيَادٍ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَجَمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ»

حضرت عبداللہ بن عباس ؓبیان کرتے ہیں: نبی اکرمﷺنے احرام کی حالت میں پچھنے لگوانے تھے۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مِقْسَمٍ، ← يَزِيدَ بْنِ أَبِي زِيَادٍ، ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،

Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 510

chevron_left Previous
1…596061…112
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    99. Chapter100. Chapter101. Chapter102. Chapter103. Chapter104. Chapter105. Chapter106. Chapter107. Chapter108. Chapter109. Chapter110. Chapter111. Chapter112. Chapter113. Chapter114. Chapter115. Chapter116. Chapter117. Chapter118. Chapter119. Chapter120. Chapter121. Chapter122. Chapter123. Chapter124. Chapter125. Chapter126. Chapter127. Chapter128. Chapter129. Chapter130. Chapter131. Chapter132. Chapter133. Chapter134. Chapter135. Chapter136. Chapter137. Chapter138. Chapter139. Chapter140. Chapter141. Chapter142. Chapter143. Chapter144. Chapter145. Chapter146. Chapter147. Chapter148. Chapter149. Chapter150. Chapter151. Chapter152. Chapter153. Chapter154. Chapter155. Chapter156. Chapter157. Chapter158. Chapter159. Chapter160. Chapter161. Chapter162. Chapter163. Chapter164. Chapter165. Chapter166. Chapter167. Chapter168. Chapter169. Chapter170. Chapter171. Chapter172. Chapter173. Chapter174. Chapter175. Chapter176. Chapter177. Chapter178. Chapter179. Chapter180. Chapter181. Chapter182. Chapter183. Chapter184. Chapter185. Chapter186. Chapter187. Chapter188. Chapter189. Chapter190. Chapter191. Chapter
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter24. Chapter25. Chapter26. Chapter27. Chapter28. Chapter29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
48. Chapter
49. Chapter
50. Chapter
51. Chapter
52. Chapter
53. Chapter
54. Chapter
55. Chapter
56. Chapter
57. Chapter
58. Chapter
59. Chapter
60. Chapter
61. Chapter
62. Chapter
63. Chapter
64. Chapter
65. Chapter
66. Chapter
67. Chapter
68. Chapter
69. Chapter
70. Chapter
71. Chapter
72. Chapter
73. Chapter
74. Chapter
75. Chapter
76. Chapter
77. Chapter
78. Chapter
79. Chapter
80. Chapter
81. Chapter
82. Chapter
83. Chapter
84. Chapter
85. Chapter
86. Chapter
87. Chapter
88. Chapter
89. Chapter
90. Chapter
91. Chapter
92. Chapter
93. Chapter
94. Chapter
95. Chapter
96. Chapter
97. Chapter
98. Chapter