مسند الحميدي · کتاب ‹ أَحَادِيثُ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 415
415 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قَالَ: ثنا عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنُ مَسْرُوقٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ قَالَ: أَصَبْنَا إِبِلًا وَغَنَمًا، وَكُنَّا نَعْدِلُ الْبَعِيرَ بِعَشْرٍ مِنَ الْغَنَمِ فَنَدَّ عَلَيْنَا بَعِيرٌ مِنْهَا فَرَمَيْنَاهُ بِالنَّبْلِ، ثُمَّ سَأَلْنَا رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الْإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الْوَحْشِ فَإِذَا نَدَّ مِنْهَا شَيْءٌ فَاصْنَعُوا بِهِ ذَلِكَ وَكُلُوهُ» قَالَ سُفْيَانُ وَزَادَ فِيهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ فَرَمَيْنَاهُ بِالنَّبْلِ حَتَّى وَهَصْنَاهُ
حضرت رافع بن خدیجؓ بیان کرتے ہیں: ہمیں کچھ اونٹ اور بکریاں ملے تو ہم نے ایک اونٹ کو دسں بکریوں کے برابرقرار دیا۔ ان میں سے ایک اونٹ سرکش ہوکر بھاگا ،تو ہم نے اسے تیر مار کر (روک لیا) پھر ہم نے نبی اکرم ﷺسے اس بارےمیں دریافت کیا ، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا : "وحشی جانوروں کی طرح کچھ اونٹ بھی وحشی ہو جاتے ہیں جب ان میں سے کوئی وحشی ہو جائے تو تم اس کے ساتھ یہی سلوک کرو۔ اور اسے کھالو"۔ سفیان کہتے ہیں : اسماعیل بن مسلم نے اپنی روایت میں یہ الفاظ نقل کیے ہیں : ہم نے اسے تیرمارکر زمین پر گرادیا۔
رَافِعِ بْنِ خَدِيجٍ ← عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، ← أَبِيهِ ← عُمَرُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ ← سُفْيَانَ، ← الْحُمَيْدِيُّ،
Masnad Humaidi · Book › Chapter · Hadith 415
